Fujairah Truck Crash: متحدہ عرب امارات کے فجیرہ میں ٹرک کی کئی گاڑیوں سے ٹکر، 14 افراد ہلاک، 30 زخمی، ہندوستان، پاکستان سمیت سات ممالک کے شہری زخمیوں میں شامل
فجیرہ پولیس کی جنرل کمانڈ نے تصدیق کی کہ متعلقہ حکام حادثے کے سلسلے میں قانونی اور تکنیکی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ معلومات شیئر کرتے وقت احتیاط برتیں، افواہیں یا غیر مصدقہ اطلاعات نہ پھیلائیں اور تازہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔





