Collateral-Free Loans: دہلی حکومت کا خواتین کے لیے بڑا اعلان، خواتین کے اسٹارٹ اپس اور سیلف ہیلپ گروپس کے لیے10 کروڑ روپے تک بلا ضمانت قرض
ریکھا گپتا نے کہا کہ ملک کی خواتین گھروں میں رہ کر چھوٹے کاروبار، دستکاری، کھادی اور گھریلو مصنوعات کے ذریعے نہ صرف اپنے خاندان کی آمدنی بڑھا رہی ہیں بلکہ قومی معیشت کو بھی مضبوط بنا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ملکی اشیا کے بجائے مقامی اور سودیشی مصنوعات کے استعمال کو ترجیح دیں۔





