-بھارت ایکسپریس
World Cup 2023: ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈی میں منگل کے روز افغانستان کے خلاف میچ میں آسٹریلیائی آل راونڈر نے طوفانی اننگ کھیلی۔ گلین میکسویل نے افغانی گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی اور 128 گیندوں میں 201 رنوں کی اننگ کھیل آسٹریلیا کو جیت دلا دی۔ میچ کے دوران ایک وقت 91 رنوں پرآسٹریلیا کے 7 وکٹ گرچکے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان میچ کو آسانی سے جیت لے گا، لیکن میکسویل کی آندھی میں افغانستان کی پوری ٹیم اڑگئی۔
میکسویل نے وانکھیڑے میں رقم کی تاریخ
ٹورنا منٹ کے 39ویں میچ میں وانکھیڑے میں گلین میکسویل نے 21 چوکے اور 10 چھکے کی مدد سے تاریخی اننگ کھیلی اورکئی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ میکسویل ورلڈ کپ میں ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ڈبل سنچری لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ یک روزہ میچ میں ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اتنی بڑی اننگ کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ونڈے میں میکسویل کے کیریئر کی یہ پہلی ڈبل سنچری ہے۔ وہیں میکسویل کی افغانستان کے خلاف کھیلی گئی ان کی یک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
کپل دیو کی 40 سال پرانی اننگ کی دلائی یاد
گلین میکسویل نے افغانستان کے خلاف طوفانی اننگ کھیل کرہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو کے 40 سال پرانی اننگ کی یاد دلا دی۔ وہیں میکسویل (43 چھکے) یک روزہ عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں کرس گیل (49 چھکے)، روہت شرما (45 چھکے) کے بعد تیسرے مقام پرآگئے۔ میکسویل کو افغانستان کے خلاف کھیلی گئی ڈبل سنچری کی اننگ کے لئے پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
سابق کپتان میکسویل نے کھیلی تھی 175 رنوں کی اننگ
ہندوستان کو پہلی یک روزہ ونڈے ورلڈ کپ میں چمپئن بنانے والی ٹیم انڈیا کے سابق کپتان کپل دیو نے سال 1983 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 175 رنوں کی تاریخی اننگ کھیلی تھی۔ اس مقابلے میں 17 رنوں کے اسکور پر ہندوستان کے پانچ بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد کپتان کپل دیو کریز پرآئے اور 138 گیندوں میں طوفانی اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت دلا دی۔ افغانستان کے خلاف گلین میکسویل بھی کچھ اسی طرح کی اننگ کھیلی۔ آسٹریلیائی ٹیم کے بھی 91 رنوں کے اسکور پر7 وکٹ گرچکے تھے، اس کے بعد میکسویل نے ٹیم کو اکیلے دم پر جیت دلا دی۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…