قومی

Karnataka Politics: ’کوئی بھی کانگریس میں نہیں جائے گا‘، جے ڈی ایس لیڈران کے پارٹی بدلنے کی قیاس آرائیوں پر کمارسوامی کا دعویٰ

Karnataka Politics: جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے کرناٹک صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے بدھ (8 نومبر) کو پارٹی کے اراکین اسمبلی پر بھروسہ ظاہر کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے کوئی بھی کانگریس میں نہیں جائے گا۔ ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب برسراقتدار کانگریس نے حال ہی میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ جے ڈی ایس کے کچھ اراکین اسمبلی ان کی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے بی جے پی کے ‘آپریشن لوٹس’ کو لے کر کانگریس کے لگائے الزامات پرسوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کسی پر کیسے سوال اٹھاسکتی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار سمیت اس کے اپنے لیڈر بی جے پی اور جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی اور لیڈران کے کانگریس میں شامل ہونے کے دعوے کر رہے ہیں۔

میٹنگ میں شامل ہوئے 18 اراکین اسمبلی

پارٹی کے اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں کے درمیان جے ڈی ایس نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں اراکین اسمبلی اور پارٹی لیڈران کی ایک میٹنگ بلائی اورمتحد رہنے کا پیغام دیا۔ میٹنگ سے پہلے سبھی اراکین اسمبلی ہسنابا مندر بھی گئے اور پوجا ارچنا کی۔ میٹنگ میں 19 اراکین اسمبلی میں سے 18 اراکین اسمبلی شامل ہوئے۔

پارٹی کوئی نہیں چھوڑے گا: کمارسوامی

میٹنگ میں صرف شرن گوڑا کنداکر شامل نہیں ہوئے۔ کنداکرگرمٹکل سے رکن اسمبلی ہیں۔ میٹنگ سے متعلق کمارسوامی نے کہا کہ پارٹی میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہے، جو غیرمطمئن ہو اورکانگریس حکومت کی لالچ میں آکرپارٹی چھوڑنا چاہتا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی نفرت کی سیاست کے باوجود اپنے انتخابی حلقوں میں ترقی کی حمایت نہیں کرنے سے متعلق ہمارا کوئی بھی رکن اسمبلی کانگریس کے دباومیں پارٹی نہیں چھوڑے گا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

43 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago