مہاراشٹر کے پونے میں ایک ڈمپر فٹ پاتھ پر سورہے لوگوں کو کچل دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں 9 افراد کو ڈمپر نے کچل دیا جن میں سے 3 کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ اس میں 2 بچے اور ایک شخص شامل ہے جو بچوں کا چچا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6 افراد شدید زخمی ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔یہ واقعہ واگھولی کے کیسنند فاٹا پر پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور نشے میں تھا۔
یاد رہے کہ اسی ماہ مہاراشٹر کے پونے میں سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ پونے کی انڈا پور تحصیل میں پیش آیا، جہاں بارامتی سے بھگوان جا رہی ایک کار کو حادثہ پیش آیا۔حالانکہ ایک اور واقعہ پونے میں ہی پیش آیا تھا جس میں سات لوگوں کی موت ہوگئی تھی ،اس بس حادثے میں ڈرائیور نے بریک کی جگہ ایسکلٹر دبا دیا تھا،جس کی وجہ وہ ایک کار کو دھکیلتا اورلوگوں کو کچلتا ہوا کافی دور تک چلا گیا۔
تازہ ترین حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے، ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے غریب مزدوروں کی حفاظت کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ ایسے حادثات ہر سال ہوتے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ یہ حادثہ ایک بار پھر فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں کی حفاظت پر سوال اٹھاتا ہے۔ پونے جیسے بڑے شہر میں جہاں ہزاروں مزدور فٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہیں، انتظامیہ کو ان کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…