India vs Pakistan WT20 WC 2024: خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا نیا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔ اب سبھی مقابلے بنگلہ دیش کی جگہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں کھیلے جائیں گے۔ ہرمن پریت کور کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کا پاکستان سے دبئی میں سامنا ہوگا۔ ہندوستانی خواتین ٹیم اورپاکستان کے درمیان 6 اکتوبر کومیچ کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم 2 وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ ٹورنا منٹ کا انعقاد 3 اکتوبر2024 کوہوگا۔
ٹورنا منٹ کے لئے دوگروپ بنائے گئے ہیں۔ گروپ اے میں ہندوستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا کو رکھا گیا ہے۔ وہیں گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اوراسکاٹ لینڈ کورکھا گیا ہے۔ ویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا پہلا میچ بنگلہ دیش اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ شارجہ میں تین اکتوبرکوکھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ بھی تین اکتوبرکوہی منعقد ہوگا۔
ہندوستان-پاکستان کے درمیان 6 اکتوبرکومقابلہ
ٹیم انڈیا کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہے۔ یہ میچ 4 اکتوبرکوکھیلا جائے گا۔ وہیں، دوسرا میچ پاکستان سے ہوگا۔ یہ مقابلہ 6 اکتوبرکومنعقد ہوگا۔ ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان 9 اکتوبرکو میچ کھیلا جائے گا۔ یہ تینوں میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیم انڈیا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گی۔ یہ میچ 13 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان کا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیزسے اوردوسرا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
20 اکتوبرکوکھیلا جائے گا فائنل میچ
ٹورنا منٹ میں کل 23 میچ کھیلے جانے ہیں۔ ہرٹیم چارگروپ میچ کھیلے گی۔ ان مقابلوں سے پہلے کل 10 وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے۔ خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 17 اکتوبرکودبئی میں کھیلا جائے گا۔ وہیں، دوسرا سیمی فائنل میچ 18 اکتوبرکوشارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد فائنل میچ 20 اکتوبرکودبئی میں کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…