قومی

مشہورکتھک ڈانسرڈاکٹر یاسمین سنگھ کی شاندار پریزنٹیشن نے سب کو کردیا جذباتی

 متھرا: اتر پردیش برج تیرتھ وکاس پریشد کے زیراہتمام بھگوان شری کرشنا کے 5251 ویں یوم پیدائش کی تقریب میں مشہور کتھک ڈانسر ڈاکٹریاسمین سنگھ کی پیشکش نے پاچ جنیہ آڈیٹوریم میں موجود ہجوم کوجذباتی کردیا۔ گیتا پرمبنی ڈانس ڈرامہ کو لوگوں نے کافی دلجمعی کے ساتھ دیکھا۔

پاچ جنیہ آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام کا افتتاح اترپردیش برج تیرتھ وکاس پریشد کے سی ای او شیام بہادرسنگھ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سنگیتا سنگھ اورجل نگم کے اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر راجیش پرجاپتی اور ان کی اہلیہ ڈاکٹرشریا نے مشترکہ طور پرشمع روشن کرکے کیا۔ سب سے پہلے ڈاکٹرشریا نے اپنی ٹیم کے ساتھ بھجن اورگیت پیش کئے۔ اس کے بعد ڈاکٹر یاسمین سنگھ نے ڈانس ڈرامہ پیش کیا۔ معروف کتھک ڈانسر ڈاکٹریاسمین سنگھ نے اپنے گروپ فنکاروں کی ‘دی ڈیوائن کرشنا’ کی شاندار پریزنٹیشن سے سب کومسحورکیا، جوکرشن کی عقیدت پرمبنی کتھک ڈانس ہے۔ یہ پیشکش بھگوان شری کرشن کی طرف سے دی گئی گیتا کی تعلیمات پرمبنی تھی۔

اس موقع پرتمام فنکاروں کو اعزاز سے سرفراز کرتے ہوئے اترپردیش برج تیرتھ وکاس پریشد کے سی ای او شیام بہادرسنگھ نے کہا کہ پاچ جنیہ آڈیٹوریم کا افتتاح کل وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا تھا۔ اس پرپہلی پیشکش رکن پارلیمنٹ اوربالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے بھگوان کرشن جنم اشٹمی پرڈانس ڈرامہ کی شکل میں دی۔ اب دوسرے دن مشہورکتھک ڈانسرڈاکٹریاسمین سنگھ نے اسی اسٹیج پرڈانس پرفارمنس دی۔

ڈاکٹر یاسمین کی یہ پیشکش ‘دی ڈیوائن کرشنا’ پرہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین سنگھ نے کہا کہ بھگوان شری کرشنا کتھک کے بانی ہیں۔ انہوں نے یہ فن کالیا ناگا کے مردان میں دیا تھا۔ اس موقع پراتر پردیش برج تیرتھ وکاس پریشد کے ڈپٹی سی ای اوستیش چندر، تکنیکی ماہرآر کے جیسوال، ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیوانجینئرپرشانت گوتم، آرپی یادووغیرہ موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

23 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago