انٹرٹینمنٹ

عامر خان 59 سال کی عمر میں کریں گے تیسری شادی؟ اداکار نے کیا بڑا انکشاف

مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان اپنی پرسنل لائف سے متعلق کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ عامرخان نے اپنی زندگی میں دو شادی کی ہیں۔ ان کی 1986 میں رینا دتہ سے پہلی شادی ہوئی تھی جو16 سال تک چلی۔ اس شادی سے آئرہ خان کی پیدائش ہوئی۔ اس کے بعد اداکار نے سال 2005 میں فلمسازکرن راؤ سے شادی کی تھی۔ سیروگیسی کے ذریعہ کرن راؤ اورعامرخان کے بیٹے آزاد کوجنم دیا۔ حالانکہ جوڑے نے 2021 میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی ختم کرنے کا فیصلہ لیا۔ اب عامرخان دونوں سابقہ اہلیہ کے ساتھ فرینڈلی بانڈ شیئرکررہے ہیں۔

تیسری شادی سے متعلق کہی یہ بات

حال ہی میں عامرخان اداکارہ ریا چکرورتی کے پاڈ کاسٹ میں شامل ہوئے تھے، جہاں پراداکارہ نے ان سے دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں پوچھا۔ اس پراداکارنے کہا- ’’میں اب 59 سال کا ہوگیا ہوں… ’’مجھے نہیں لگتا کہ اب میں دوبارہ شادی کرپاؤں گا، تھوڑا مشکل لگ رہا ہے۔ میری زندگی میں اس وقت بہت سارے رشتے ہیں… میں حال ہی میں پھر سے اپنی فیملی سے جڑا ہوں، میرے بچے، بھائی اوربہنوں سے۔ میں ان لوگوں کے ساتھ خوش ہوں جومیرے قریب ہیں۔ میں بس ایک بہترانسان بننے کے لئے کام کررہا ہوں۔‘‘

دوشادیوں پرعامر خان نے کہی یہ بڑی بات

جب ریا چکرورتی نے ان سے شادی سے متعلق اپنی ذاتی رائے بتانے کو کہا تو عامر خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا- ’’میری دو بار شادی ناکام رہی ہے، تو آپ یہ رائے مجھ سے مت لیجئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا- ’’میں اکیلا رہنا پسند نہیں کرتا… مجھے ایک پارٹنرچاہئے… میں اکیلا رہنے والا آدمی نہیں ہوں۔ میں رینا اورکرن کے کافی قریب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شادی دو لوگوں پرمنحصرکرتی ہے، یہ اچھی بھی چل سکتی ہے اوربگڑبھی سکتی ہے۔‘‘

ذہنی طورپربھی ٹوٹے عامرخان

اس مشکل وقت میں عامرخان بھی ذہنی پریشانی کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے کہا، ‘میں ذہنی طورپرمکمل طورپرٹوٹ چکا تھا۔ میں شدید درد سے گزرا۔ میں بے چین تھا۔ جب مجھے پہلا احساس ہوا، میں تباہ ہوچکا تھا۔ یہ احساس کہ جب میرے بچے جوان تھے- جب آئرہ 3 سال کی تھی، 8 سال کی تھی، 12 سال کی تھی – میں ان کے لیے کبھی موجود نہیں تھا۔ میں مکمل طورپرغائب نہیں تھا، جیسے میں کسی بھی عام کام کرنے والے والد کی طرح ان کے ساتھ وقت گزارتا، لیکن بھلے ہی میں ان کے ساتھ اوراپنی والدہ کے ساتھ تھا، میں ذہنی طورپران کے ساتھ کبھی موجود نہیں تھا۔ عامرخان نے انکشاف کیا کہ اس سے ابھرنے کے لئے انہوں نے تھیریپی کا سہارا لیا اورانہیں اس مخمصے سے نکلنے میں کافی مدد ملی۔

عامر خان کا ورک فرنٹ

ورک فرنٹ کی بات کریں تو عامر خان فی الحال آرایس پرسنّا کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ستارے زمین پر کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ یہ فلم 2018 کی اپینش چمپئنس پرمبنی ایک اسپورٹس ڈراما فلم ہے، جس کا پروڈکشن عامرخان ہی کررہے ہیں۔ فلم میں جینیلیا دیشمکھ بھی اہم کردار میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ سکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

26 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

39 minutes ago