Bharat Express DD Free Dish

Pat Cummins on Australia Loss: آسٹریلیا کو ملی 23 سال بعد اپنی سرزمین پر پہلی شکست، کپتان پیٹ کمنز نے بتائی ہار کی وجہ

پیٹ کمنز نے شکست کی بڑی وجہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی خراب بیٹنگ کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن کی کارکردگی میچ کا سب سے اہم موڑ ثابت ہوئی۔ آسٹریلیا پہلی اننگز میں صرف 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا، جہاں اسٹیو اسمتھ نے 71 رنز بنا کر سب سے زیادہ مزاحمت کی۔ حسن محمود نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

نئی دہلی : 16 اگست 2026 کا دن بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے تاریخی بن گیا۔ بنگلہ دیش نے ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ جیت لیا۔ یہ کامیابی بنگلہ دیش کے لیے اس لیے بھی خاص ہے ،کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 23 سال قبل ٹیسٹ مقابلوں کا آغاز ہوا تھا، لیکن آسٹریلیا میں بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا۔آسٹریلیا کی اس شکست نے کرکٹ کی دنیا کو حیران کردیا۔ میزبان ٹیم اپنی مضبوط پلیئنگ الیون کے ساتھ میدان میں اتری تھی، لیکن بنگلہ دیش نے میچ کے تقریباً ہر شعبے میں اسے پیچھے چھوڑ دیا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھی اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کو بنگلہ دیش نے تمام شعبوں میں آؤٹ پلے کیا۔

پہلے دن کی خراب بیٹنگ بنی شکست کی بنیاد

پیٹ کمنز نے شکست کی بڑی وجہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی خراب بیٹنگ کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن کی کارکردگی میچ کا سب سے اہم موڑ ثابت ہوئی۔ آسٹریلیا پہلی اننگز میں صرف 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا، جہاں اسٹیو اسمتھ نے 71 رنز بنا کر سب سے زیادہ مزاحمت کی۔ حسن محمود نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ کمنز نے کہا کہ ٹیم نے اچھی تیاری کی تھی، اس لیے وہ کسی قسم کا بہانہ نہیں بنانا چاہتے۔ ان کے مطابق پچ پر گیند توقع سے پہلے حرکت کرنے لگی، جس کا بنگلہ دیشی گیند بازوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔آسٹریلوی کپتان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مشکل حالات میں طویل وقت تک بیٹنگ کرنے کا راستہ ٹیم کو تلاش کرنا ہوگا۔ دوسری اننگز میں کیمرون گرین نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن آسٹریلیا 284 رنز ہی بنا سکا اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف 57 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش نے ہر شعبے میں دکھایا دم

بنگلہ دیش کی کامیابی میں حسن محمود، تنزید حسن اور مہدی حسن میراز سمیت کئی کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا۔ تنزید حسن نے پہلی اننگز میں 101 رنز کی سنچری بنائی، جب کہ حسن محمود نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ مہدی حسن میراز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کی واپسی کی امیدوں کو ختم کردیا۔

بنگلہ دیش کی شاندار ٹیسٹ فارم

نجمل حسین شانتو کی قیادت میں بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم نے حالیہ عرصے میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی نے اس کی ریڈ بال کرکٹ میں بڑھتی طاقت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہوگیا ہے، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 22 اگست سے میکے میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے لیے اب سب سے بڑا چیلنج اپنی بیٹنگ کی خامیوں کو دور کرکے سیریز میں واپسی کرنا ہے۔ کمنز نے بھی اشارہ دیا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ یونٹ کا جائزہ لینے اور ممکنہ تبدیلیوں پر غور کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read