اسپورٹس

Sports News: جیفری وینڈرسے کی اسپن میں پھنسی ٹیم انڈیا، کون ہے یہ جادوئی گیند باز جس نے سب کو کردیا حیران؟

نئی دہلی: سری لنکا کے 34 سالہ رائٹ آرم لیگ بریک گیند باز جیفری وینڈرسے ہندوستانی بلے بازوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوئے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی سمیت ٹیم انڈیا کے ٹاپ 6 بلے بازوں نے ان کی اسپن کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ اس گیند باز نے اسپن کا جال بُنایا اور 33 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنے کیرئیر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

قسمت کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، یہ بات جیفری وینڈرسے کو دیکھنے کے بعد سچ ثابت ہوئی۔ ایک وقت تھا جب انہیں قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور کھیل کے حوالے سے اچھا رویہ نہ رکھنے پر ٹیم سے باہر رہنا پڑتا تھا جبکہ آج وہ اپنی ٹیم کے ہیرو ہیں۔ وینڈرسے ٹیم انڈیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا بھی حصہ تھے لیکن انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔ لیکن جیسے ہی انہیں ون ڈے سیریز میں موقع ملا، اس گیند باز نے اپنا انداز بدل دیا۔

میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے وینڈرسے کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے بھارت کو کم اسکور والے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم سیریز میں اب 0-1 سے پیچھے ہے اور بدھ کے روز ہونے والا میچ سیریز کا آخری میچ ہوگا۔ اس سے قبل تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوا تھا۔ اب بھارت یہ سیریز نہیں جیت سکتا۔

1997کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستانی ٹیم سری لنکا سے ون ڈے سیریز نہیں جیت پائے گی۔ تقریباً 28 سال بعد سری لنکا یا تو بھارت سے سیریز جیت سکتا ہے یا سیریز برابری پر ختم ہو جائے گی۔

وینڈرسے نے اپنی جادوئی گیند بازی سے سب کو حیران کردیا۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار بلے باز بھی ان کے سامنے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ٹیم انڈیا کو اس وقت کچھ راحت ملی جب ہسرنگا زخمی ہو گئے اور ٹیم سے باہر ہو گئے۔ ہندوستان کو پہلے میچ میں بھی سست پچ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن قسمت کی مدد سے وینڈرسے کو ہسرنگا کی جگہ ٹیم میں جگہ ملی اور انہوں نے تباہی مچا دی۔

34 سالہ لیگ اسپنر جیفری وینڈرسے نے سری لنکا کی جانب سے 2015 میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس سے قبل وہ بھارت کے خلاف ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ لیکن اس میچ میں انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔

2015 میں سری لنکن ٹیم کے لیے ڈیبیو کرنے والے 34 سالہ جیفری وینڈرسے نے کل 23 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 5.41 کی اکانومی سے 33 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سری لنکا کے لیے ایک ٹیسٹ میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ 14 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں صرف 7 وکٹیں حاصل کیں۔

کولمبو میں اتوار کے روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 240 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم انڈیا 42.2 اوور میں 208 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

6 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

7 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

7 hours ago