نئی دہلی : فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے پہلے مقابلے میں کینیڈا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 1-0 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی کینیڈا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے آخری 16 (پری کوارٹر فائنل) میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام
میچ کے آغاز سے ہی جنوبی افریقہ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ اپنے مواقع کو گول میں تبدیل نہ کر سکی۔دوسری جانب پہلے ہاف کے آخری لمحات میں کینیڈا کو دو سنہری مواقع ملے، لیکن وہ بھی ان سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔موئز بومبیٹو کے شاندار ہیڈر کو جنوبی افریقہ کے ڈیفینڈر اوبرےمودیبا نے گول لائن سے کلیئر کر دیا، جب کہ تاجون بُکینن کے زبردست شاٹ کو گول کیپر رون وین ولیمز نے عمدہ انداز میں روک لیا۔ یوں پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔
الفانسو ڈیوس کی آمد نے بدل دیا میچ
دوسرے ہاف میں کینیڈا نے زیادہ جارحانہ انداز اپنایا اور مسلسل جنوبی افریقہ کے گول پر حملے کیے، لیکن مضبوط دفاع نے انہیں برتری حاصل نہیں کرنے دی۔میچ کے 75ویں منٹ میں کینیڈا نے اپنے اسٹار کھلاڑی الفانسو ڈیوس کو میدان میں اتارا، جنہوں نے اپنی رفتار اور شاندار ڈربلنگ سے جنوبی افریقہ کے دفاع پر دباؤ بڑھا دیا۔
انجری ٹائم میں کپتان نے داغ دیا فیصلہ کن گول
جب میچ اضافی وقت کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا تھا، تو انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں کینیڈا کے کپتان اسٹیفن یوسٹاکیو نے باکس کے باہر سے زبردست شاٹ لگایا، جو سیدھا گول میں جا کر جال سے ٹکرا گیا۔اس فیصلہ کن گول نے کینیڈا کو 1-0 کی تاریخی فتح دلا دی اور شریک میزبان ملک کے شائقین خوشی سے جھوم اٹھے۔
پہلی بار آخری 16 میں رسائی
کینیڈا نے اس کامیابی کے ساتھ پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے آخری 16 مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔اس سے قبل کینیڈا 1986 اور 2022 کے ورلڈ کپ میں بھی شریک ہوا تھا، تاہم دونوں مواقع پر ٹیم کا سفر گروپ مرحلے ہی میں اختتام پذیر ہو گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

