Rohan Jaitley BCCI: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) میں ایک اہم تبدیلی ہونے والی ہے۔ بی سی سی آئی کونیا سکریٹری ملنے والا ہے۔ جے شاہ جلد ہی آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن سکتے ہیں۔ ان کے جانے کے بعد روہن جیٹلی کو یہ ذمہ داری مل سکتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، روہن کا نیا بی سی سی آئی سکریٹری بننا تقریباً طے ہے۔ وہ دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ہیں۔ روہن چیٹلی کے نام پرسبھی رضا مند ہوگئے ہیں۔ چیئرمین روجربنی سمیت باقی افسراپنے عہدوں پربنے رہیں گے۔
دینک بھاسکرکی ایک خبرکے مطابق روہن جیٹلی کوبی سی سی آئی کا سکریٹری بنایا جاسکتا ہے۔ روہن جیٹلی پہلی بار2020 میں میں دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدربنے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے 2021 میں وکاس سنگھ کو ہراکردوبارہ جیت درج کی۔ جے شاہ کے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی وجہ سے انہیں استعفیٰ دینا ہوگا۔ لہٰذا روہن جیٹلی کو یہ ذمہ داری مل سکتی ہے۔
سکریٹری بننے کی دوڑمیں کیوں آگے ہیں روہن جیٹلی
دراصل، روہن جیٹلی بی جے پی کے سابق سینئرلیڈرارون جیٹلی کے بیٹے ہیں۔ ان کی بی سی سی آئی میں دخل رہا ہے اوراب روہن بھی اس سے جڑنے کی طرف ہیں۔ روہن جیٹلی دوبارڈی ڈی سی اے کے صدررہ چکے ہیں۔ ان کے پاس اسپورٹس ایڈمنسٹریٹرکا اچھا تجربہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اہم بات یہ ہے کہ روہن جیٹلی کی لیڈرشپ میں دہلی پریمیئرلیگ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ اس میں رشبھ پنت اورایشانت شرما جیسے بڑے کھلاڑی کھیلے۔
آئی سی سی کے اگلے چیئرمین بننے والے ہیں جے شاہ
بی سی سی آئی کے موجودہ سکریٹری جے شاہ کا آئی سی سی کا چیئرمین بننا تقریباً طے ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جے شاہ کی حمایت میں تقریباً آئی سی سی کے سبھی ممبران ہیں۔ آئی سی سی بورڈ کے 16 میں سے 15 اراکین جے شاہ کی حمایت میں ہیں۔ جے شاہ سے پہلے ہندوستان کے چارسینئرآئی سی سی چیف کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ جگن موہن ڈالمیا، شرد پوار، این شری نواسن اورششانک منوہرآئی سی سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس–
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…