جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ یہاں کی 90 سیٹوں میں سے 85 سیٹوں پرمعاہدہ ہوگیا ہے۔ پانچ سیٹوں پردوستانہ مقابلہ (فرینڈلی فائٹ) ہوگی۔ 85 میں سے کانگریس 32 سیٹوں پرلڑے گی۔ 51 سیٹوں پرنیشنل کانفرنس لڑے گی۔ اس کے علاوہ دو سیٹیں اتحادی پارٹیوں کودی گئی ہیں۔ جموں وکشمیر کے صدرطارق کرّا نے کہا کہ ایک سیٹ پر سی پی آئی اورایک سیٹ جموں وکشمیرنیشنل پینتھرس پارٹی کودی گئی ہیں۔ اس کا باضابطہ طورپراعلان بھی کردیا گیا ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے۔ ہم لوگوں نے مہم شروع کی تھی کہ ان طاقتوں کے خلاف لڑیں۔ جو یہاں لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انڈیا الائنس بنا ہی اسی لئے تھا کہ فرقہ وارانہ طاقتوں کے خلاف لڑیں۔ ہم لوگوں نے سمجھوتہ پورا کرلیا ہے۔ کانگریس لیڈرکے سی وینوگوپال اورسلمان خورشید سمیت دیگرلیڈران نے سری نگرمیں فاروق عبداللہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سیٹوں پرپھنسے معاملے کوحل کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ سیٹوں سے متعلق تعطل کے بعد سلمان خورشید کواس پربات کرنے کے لئے سرگرم کیا گیا۔
نیشنل کانفرنس سے الائنس پر کیا بولے کے سی وینو گوپال؟
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے بی جے پی کے ذریعہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے الائنس سے متعلق سوال اٹھائے جانے پرکہا کہ بی جے پی کوایسا کہنے کا کیا اخلاقی حق ہے؟ بی جے پی کا نیشنل کانفرنس کے ساتھ اور پی ڈی پی کے ساتھ الائنس رہ چکا ہے۔ نیشنل کانفرنس وہیں پرانی نیشنل کانفرنس ہے، پی ڈی پی ابھی بھی وہی پرانی پی ڈی پی ہے، ان کا دونوں پارٹیوں کے ساتھ الائنس تھا۔ ہر سیاسی پارٹی کے اپنے پروگرام، اپنا منشوراور وعدے ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس اپنا انتخابی منشوراوروعدے ہیں، جب ہم حکومت بنائیں گے تو کم ازکم ایک مشترکہ پروگرام ہوگا۔
جموں وکشمیرمیں تین مرحلے میں ہوگی ووٹنگ
جموں وکشمیرمیں تین مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے کے لئے 18 ستمبر، دوسرے مرحلے کے لئے 25 ستمبر اور آخری مرحلے میں یکم اکتوبرکو ووٹنگ ہونی ہے۔ 4 اکتوبرکو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اگست 2019 میں دفعہ 370 کوختم کئے جانے کے بعد جموں وکشمیرمیں پہلی باراسمبلی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ مرکزکے زیرانتظام ریاست کے لوگ اپنی حکومت منتخب کریں گے۔
بھارت ایکسپریس–
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…