چند ایام قبل صحافتی اداروں کی ریکنگ طے کرنے اور صحافیوں کو ان کے نمایاں خدمات کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازنے کے لئے معرف تنظیم ’ایکسچینچ فور میڈیا’ کی جانب سے قومی دارلحکومت دہلی میں واقع ’انڈیا انٹر نیشنل سینٹر’ میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔اس تقریب میں چالیس سال یا اس سے کم عمر کے چالیس اردو صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
ایکسچینج فور میڈیا کی جانب سے منعقد ’’40 انڈر40’’ کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب میں اردو صحافیوں کے لئے اسکالر شپ کا اعلان کیاگیا تھا۔ اس تقریب میں اردو زبان و ادب سے وابستہ ملک بھر کے ادبا ء اور صحافیوں سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی تھی، اسی تقریب کے دوران اردو صحافیوں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی تھی، تقریب میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اردو صحافیوں کو اسکالر شپ دی جائے گی ۔
انٹرٹینمنٹ اور ماحولیات کے متعلق سرگرمیوں کے سپریم کورٹ کے وکیل سدھیر مشرا اور سینئر ٹی وی صحافی اور ‘TheSquirrels.in’ کے چیف ایڈیٹر بھوپیندر چوبے نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ درحقیقت، انہوں نے نوجوان اور ابھرتے ہوئے اردو صحافیوں کی امداد اور اردو صحافت کے تئیں ان کے عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے سالانہ اسکالر شپ اعلان کیا ہے۔
اس کے تحت اگلے سال سے دونوں کی جانب سے اردو صحافیوں کو 25-25 ہزار روپے سالانہ اسکالر شپ دی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبھوپیندر چوبے نے کہا تھا اردو صحافت ہندوستان کے میدان صحافت میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اردو صحافیوں کو اسکالر شپ سے نوازے جانے کا مقصد در اصل ان کی عزت افزائی اور ان کے لگن اور صحافت کے تئیں ان کے جذبے کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔
ایکسیچینج فور میڈیا کی جانب سے منعقد تقریب ’’ اردو جنرنلزم 40 انڈر 40’’ سے خطاب کرتے ہوئے سدھیر مشرا نے اردو زبان و ادب کے تئیں اپنی وابستگی کا اظہار کیا تھا ۔ اردو صحافیوں کو اسکاکر شپ دینے کے تعلق سے انہوں نے کہا تھا کہ یہ اسکالر شپ اردو صحافت سے وابستہ نوجوانوں کی خدمات اور صحافت کے تئیں ان کے عزم اورلگن کی قدر کرنے اور ان کی عزت افزائی کی سمت ایک چھوٹا سا تحفہ ہے۔
واضح رہے کہ ایکسچینج فور میڈیا کی جانب سے ہر سال انگریزی، ہندی اور اردو کے چالیس سے کم عمر کے چالیس صحافیوں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ مذکورہ ادارہ کی جانب سے منعقد تقریب میں معیاری صحافت، صحافت کے خدو خال ،صحافت سے متعلق امو اور صحافت کے اغراض و مقاصد سمیت دیگر سرگرمیوں پر جامع گفت وشنید کی جاتی ہےاور صحافیوں کو اظہار خیال کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…