قومی

یشونت سنہا بنائیں گے نئی سیاسی پارٹی؟ جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں اترنے کی تیاری

سابق مرکزی وزیر 86 سالہ یشونت سنہا ایک اور سیاسی اننگ کھیلنے کی تیاری کررہے ہیں۔ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ میٹنگ میں نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جلد ہی اس سمت میں پہل کریں گے۔ طے ہوا ہے کہ مجوزہ پارٹی کا نام ’اٹل وچارمنچ‘ رکھا جائے گا۔

یشونت سنہا سال 2021 میں ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں شامل ہوئے تھے، لیکن اب پارٹی میں ان کی سرگرمی نہیں کے برابرہے۔ حال کے لوک سبھا الیکشن میں ہزاری باغ سیٹ پربی جے پی نے ان کے بیٹے جینت سنہا کا ٹکٹ کاٹ دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے یہاں بی جے پی کے امیدوار بنائے گئے منیش جیسوال کی سیدھی مخالفت کی تھی۔ یشونت سنہا نے یہاں سے کانگریس امیدوارجے پرکاش پٹیل کوحمایت دی تھی اوران کے حق میں ووٹ کی اپیل بھی کی تھی۔ حالانکہ کانگریس امیدوارکوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اٹل بھون میں ہوئی میٹنگ

یشونت سنہا کے کانگریس امیدوارکے حق میں محاذ سنبھالنے کے بعد اس ضلع میں بی جے پی کے کئی لیڈران نے ان کے موقف پررضا مندی ظاہرکرتے ہوئے پارٹی چھوڑدی تھی۔ ہزاری باغ کے ایسے ہی لیڈران کے ساتھ یشونت سنہا نے شہرکی ساکیت پوری کالونی واقع اٹل بھون میں میٹنگ کی۔ واضح رہے کہ اٹل بھون میں بی جے پی کی ہزاری باغ ضلع یونٹ کا دفترچلایا جاتا تھا۔ اس بھون کا مالکانہ حق یشونت سنہا کے پاس ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے بعد انہوں نے یہ بھون اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اب یہی بھون مجوزہ نئی پارٹی کا ہیڈکوارٹرہوگا۔

نومبرمیں ہوگا الیکشن

جھارکھنڈ میں نومبر-دسمبرمیں اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں اوراس میں یشونت سنہا کچھ سیٹوں پراپنی پارٹی کے امیدواراتارسکتے ہیں۔ حامیوں نے یشونت سنہا سے خود ہزاری باغ اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنے کی گزارش کی ہے۔ یشونت سنہا ہزاری باغ لوک سبھا سیٹ سے تین بار رکن پارلیمنٹ اورمشترکہ بہارمیں رانچی اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ مرکزمیں چندر شیکھراور اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وہ وزیرخزانہ اوروزیرخارجہ کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔

ریٹائرہونے کے بعد پھر سرگرم

سال 2004 میں بی جے پی نے ہزاری باغ سیٹ سے یشونت سنہا کی جگہ ان کے بیٹے جینت سنہا کوانتخابی میدان میں اتارا تھا۔ یشونت سنہا نے بھی 2014 میں بیٹے کے رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد سیاست سے غیراعلانیہ طورپرریٹائرمنٹ لے لیا تھا، لیکن سال 2020 میں وہ ایک بارپھرسے سرگرم ہوئے۔ انہوں نے بہارکے کئی علاقوں کا دورہ کیا اوربھارتیہ سب لوگ پارٹی نامی سیاسی پارٹی بھی بنائی۔ حالانکہ بھارتیہ سب لوگ پارٹی اثرنہیں چھوڑپائی۔ اس کے بعد یشونت سنہا سال 2021 میں ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔ سال 2022 میں وہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے صدرعہدے کے امیدواربنائے گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bulldozer Action Case: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اپوزیشن نے کیا خیرمقدم، جانئے کس نے کیا کہا؟

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔…

5 hours ago

Bulldozer Action Case: مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا خوش آئند، سالسٹر جنرل نے اٹھایا سوال

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور…

5 hours ago

The International Fentanyl Conundrum: بڑھتا ہوا فینٹینیل بحران: ایک عالمی ایمرجنسی

افسوس کی بات یہ ہے کہ فینٹینیل کو منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں ایک…

7 hours ago

Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

لبنان میں سلسلہ وار پیجر دھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو…

8 hours ago

Bulldozer Action Case: بلڈورزکارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک، مولانا ارشدمدنی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے آج کی قانونی پیش رفت پراپنے ردعمل کا…

8 hours ago