قومی

Abhishek Banerjee Daughter Rape Threat: ابھیشیک بنرجی کی بیٹی کو ایک شخص نے جنسی زیادتی کی دی دھمکی ، چائلڈ رائٹس کمیشن نے کی کارروائی!

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر ملک میں ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ سی بی آئی کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سب کے درمیان بنگال میں ایک شخص نے ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی 11 سالہ بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکی دی۔ مغربی بنگال چائلڈ رائٹس کمیشن نے اس سلسلے میں پولیس کو نوٹس دیا ہے۔

یہ دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس پر چائلڈ رائٹس کمیشن نے از خود نوٹس لیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ شہر کے بنگور علاقے میں پیش آیا۔ اس ویڈیو میں ایک ریلی میں ایک شخص مائیک پر اعلان کر رہا ہے کہ ’’ابھیشیک بنرجی کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے کو دس کروڑ روپے دیے جائیں گے۔‘‘

‘حکمران جماعت کی بیٹی سے زیادتی کی بات’

اس معاملے پر پی۔ بنگال چائلڈ رائٹس کمیشن کی مشیر اننیا چکرورتی نے بتایا کہ “ہم نے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر پوکسو  ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے اور کارروائی شروع کی جائے۔

ٹی ایم سی لیڈر نے کیا کہا؟

ٹی ایم سی کے راجیہ سبھا ایم پی ڈیرک اوبرائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ہمارے قومی جنرل سکریٹری کو دی گئی دھمکیوں کی مذمت کرنے کے لیے کوئی الفاظ نہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago