کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلس کو 8 وکٹ سے ہراکر پہلی جیت حاصل کی۔
Kolkata Knight Riders beat Rajasthan Royals: بدھ کے روزکولکاتا نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلس کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیزن کی اپنی پہلی جیت درج کی۔ جبکہ راجستھان مسلسل دوسرا میچ ہارگیا۔ گیند بازوں کی شاندارکارکردگی سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلس کو151 رنوں پرروک دیا تھا۔ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کاک نے 97 رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 15 گیند باقی رہتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا۔
راجستھان رائلس کے 152 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ معین علی نے اننگ کی شروعات کی۔ معین علی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے پہلا میچ کھیل رہے تھے۔ وہ صرف 5 رن بناکررن آؤٹ ہوگئے۔ کپتان اجنکیا رہانے بھی 15 گیندوں میں 18 رن بناکروانندو ہسرنگا کا شکارہوئے۔ حالانکہ دوسرے اینڈ پر کوئنٹن ڈی کاک نے اچھے شاٹس کھیلے اوردباؤکوٹیم پرآنے نہیں دیا۔ جب اجنکیا رہانے آؤٹ ہوئے تب کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا اسکور10.1 اووروں میں 70 رن تھا۔
کوئنٹن ڈی کی شانداراننگ
اجنکیا رہانے کے آؤٹ ہونے کے بعد انگکریش رگھونشی نے کوئنٹن ڈی کاک کا بہترین ساتھ دیا اورآخرتک ڈٹے رہے۔ دونوں نے دانشمندی سے اننگ کوآگے بڑھایا اورٹیم کوفتح سے ہمکنارکیا۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 18ویں اوورکی تیسری گیند پرچھکا لگا کرٹیم کو جیت دلائی۔ تاہم وہ اپنی سنچری بنانے سے صرف 3 رن پیچھے رہے۔ انہوں نے 61 گیندوں میں ناقابل شکست 97 رن بنائے۔ اس اننگ میں انہوں نے 6 چھکے اور8 چوکے لگائے۔ راجستھان رائلس کا کوئی گیند بازخاص اثرنہیں چھوڑ سکا۔ خود ریان پراگ پاورپلے میں گیندبازی کرنے آگئے تھے۔ ٹیم کے کل 7 کھلاڑیوں نے گیند بازی کی، لیکن صرف ایک وکٹ ہسرنگا کے نام رہا۔
پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے نمبر پرپہنچ گئی کے کے آر
راجستھان رائلس کے خلاف جیت کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل کی پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے دو میچوں میں 2 پوائنٹ ہیں اور ٹیم کا نیٹ رن ریٹ 0.308 ہے۔ اس سے پہلے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ویبھو اروڑہ نے سنجو سیمسن کو بولڈ کرکے اننگ کا پہلا وکٹ حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد ورون چکرورتی نے ریاست پراگ (25) اور معین علی نے یشسوی (29) کو پویلین بھیجا۔ معین علی نے 4 اووروں میں 23 رن دے کر2 وکٹ حاصل کئے۔ ورون چکرورتی نے 4 اووروں میں صرف 17 رن دیئے اور ان کے نام بھی 2 وکٹ رہے۔ ہرشت رانا اور ویبھو اروڑہ نے بھی 2-2 وکٹ حاصل کئے۔سسپنسرجانسن کے نام ایک وکٹ رہا۔
کانگریس کارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید عدنان اشرف کو ذمہ…
چین نے جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کیے گئے…
وزیر اعظم مودی نے آج بنکاک کے مشہور وات فو مندر کا دورہ کیا، جو…
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اردو کے مشہور شاعر منور رانا کی بیٹیوں سمیہ…
وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ کانگریس رکن…
تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بڑا الٹ پھیر سامنے آ رہا ہے۔ ایک اہم…