بین الاقوامی

China imposes additional 34% tariff on US: چین نے تیز کی ٹیرف وار، جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا

چین نے جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کیے گئے ٹیرف کا جواب دیتے ہوئے امریکی اشیا پر اضافی محصولات اور پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے وزارت خزانہ نے کہا کہ وہ 10 اپریل سے تمام امریکی اشیا پر 34 فیصد اضافی ٹیرف لگائے گی۔ چین کے اسٹیٹ کونسل ٹیرف کمیشن نے اپنے جوابی ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ’’امریکہ کا یہ طرز عمل بین الاقوامی تجارتی قوانین کے مطابق نہیں ہے، یہ چین کے جائز حقوق اور مفادات کو سنجیدگی سے مجروح کرتا ہے اور یہ یک طرفہ غنڈہ گردی ہے۔‘‘

دی ٹربیون کی خبر کےمطابق چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے ’’چینی حکومت کے قانون کے مطابق متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کا مقصد قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر طور پر تحفظ کرنا اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔‘‘ جمعہ کو اعلان کردہ جوابی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر چین نے 11 امریکی کمپنیوں کو بھی اپنی ’’ناقابل اعتماد کمپنیوں کی فہرست” میں شامل کیا، جس میں ڈرون بنانے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یہ قدم بیجنگ کو غیر ملکی اداروں کے خلاف تعزیری کارروائی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مزید برآں بیجنگ نے امریکہ کو نایاب زمینی معدنیات کی سات اقسام پر ایکسپورٹ کنٹرول کا بھی اعلان کیا، جن میں سماریم، گیڈولینیم اور ٹربیئم شامل ہیں۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے بدھ کو مارکیٹ بند ہونے کے بعد اپنی جامع نئی ٹیرف حکمت عملی کو نافذ کرنے کے لیے ایک قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور اسے ’’لبریشن ڈے‘‘ ٹیرف کا نام دیا گیا ہے، جو تقریباً تمام درآمدات پر 10 فیصد کی بنیادی ڈیوٹی عائد کرتی ہے۔ ٹرمپ نے خاص طور پر چین کو نشانہ بنایا ہے، جو کہ امریکہ کے بنیادی تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago