بین الاقوامی

Golani Brigade’s open letter to Netanyahu: غزہ میں جاری جنگ سے اسرائیلی فوج میں بے چینی، گولانی بریگیڈ کا نیتن یاہو کو کھلا خط، جنگ بند کرنے کا مطالبہ

غزہ میں زبردست خون خرابہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوجی حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اب اپنی ہی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھانی شروع کر دی ہیں۔ دراصل غزہ میں لڑ رہے اسرائیلی فوجی چھ مہینے سے جاری خون خرابے اور یرغمالیوں کی گھر واپسی میں ہو رہی تاخیر کو لے کر نیتن یاہو حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ایک چونکانے والی پہل میں اسرائیل کی نامی گولانی بریگیڈ نے کھلا خط جاری کرکے حکومت سے کہا ہے، ’’اب اس جنگ کو ختم کرو اور اپنے لوگوں کو گھر واپس لاؤ۔‘‘

فوج کے اندر بڑھتی اس نا اتفاقی نے نیتن یاہو حکومت کی نیند اڑا کر رکھ دی

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ معاملے پر مخالفت کی یہ آگ صرف گولانی بریگیڈ تک ہی محدود نہیں ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی ایئر فورس کے 1000 ریزرو پائلٹ، 200 ملٹری ڈاکٹر، بحریہ اور آرمڈ کور کے سینکڑوں افسروں نے بھی ایسے ہی خطوط پر دستخط کیے ہیں۔ فوج کے اندر بڑھتی اس نا اتفاقی نے نیتن یاہو حکومت کی نیند اڑا کر رکھ دی ہے۔

نیتن یاہو نے دی برخاست کرنے کی دھمکی

اپنے فوجیوں کے اس قدم سے بوکھلائی نیتن یاہو حکومت نے سختی اپنانے کی وارننگ دے دی ہے۔ خط لکھ کر جنگ روکنے کی دھمکی دینے اور حکومت کو صلاح کے لیے فوجیوں کو نوکری سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے انتباہ کیا ہے کہ جو بھی فوجی اس طرح کی عرضی پر دستخط کرے گا، اسے خدمات سے برخاست کر دیا جائے گا۔ لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ جب خود جنگ لڑنے والے ہی امن کا مطالبہ کر رہے ہیں تو حکومت کب تک ٹال مٹول کرتی رہے گی؟ ادھر حماس نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ نئی جنگ بندی کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔ حالانکہ اس نے اسلحہ چھوڑنے کی کسی بھی شرط کو یکسر خارج کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کے حالات انتہائی خوفناک ہیں۔ اب تک 50,983 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 1,16,000 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ وہیں اکتوبر 2023 میں حماس کے حملوں میں 1,139 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے تھے اور 200 سے زیادہ لوگ یرغمال بنا لیے گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب ویسٹ بینک بھی جل رہا ہے۔ صرف جنوری اور فروری 2025 میں یہاں 44000 سے زیادہ افراد گھر چھوڑنے کو مجبور ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر شمال کے جنگ سے متاثر علاقوں سے ہیں۔ اقوام متحدہ نے وارننگ دی ہے کہ اگر وقت رہتے حالات نہیں بدلے تو ویسٹ بینک بھی اگلا غزہ بن جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

35 minutes ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

3 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

3 hours ago