بین الاقوامی

Van-trailer collision in Khyber Pakhtunkhwa: خیبر پختونخوا میں وین اور ٹریلر کے درمیان زبردست تصادم، 10 افراد کی گئی جان، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں منگل کے ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں 10 افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔ تیز رفتار ٹریلر اور مخالف سمت سے آ رہی مسافر وین کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تصادم میں وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اندر پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے گاڑی کو کاٹنا پڑا۔

پاکستانی حکام کے مطابق ملک میں سڑک کے ناقص انفراسٹرکچر، ناقص دیکھ بھال والی گاڑیوں اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے سڑک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل 7 اپریل کو پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب میں ایک سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثہ صوبے کے ضلع جڑانوالہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے بتایا کہ چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ پانچ دیگر نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ زخمیوں میں سے کم از کم تین کی حالت تشویشناک تھی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Padma Awards: راشٹرپتی بھون میں 139 لوگوں کو پدم ایوارڈ سے نوازا گیا، وزیر اعظم بھی رہے موجود

اس موقع پر شہریوں کو ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر پدم…

2 hours ago

Hindu-Sindhi Pakistani: ہندو-سندھی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے نہیں ہے ہندوستان چھوڑنے کا فرمان، مہاراشٹر کا حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاستی حکومت کا کہنا ہے ہندو-سندھی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ہندوستان…

2 hours ago