قومی

APCR Condemns Police Crackdown in Gujarat: سول سوسائٹی تنظیم اے پی سی آر نے گجرات میں مبینہ تارکین وطن شہریوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کو قرار دیا طاقت کا بے جا استعمال

پریس ریلیز: ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے 26 اپریل کو دیر رات ہزاروں مبینہ تارکین وطن کی گرفتاری پر شدید نکتہ چینی اور مبینہ شہریوں کو حراست میں لیے جانے کے عمل کی مذمت کی ہے۔ گجرات پولیس کی ایس او جی ٹیم، کرائم برانچ، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹس، پریونشن آف کرائم برانچ اور لوکل پولیس کی ٹیموں نے ریاست کے مختلف شہروں احمد آباد، سورت، بڑودا اور راجکوٹ سمیت مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں مبینہ تارکین وطن کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے اس کاروائی کا مقصد لوگوں کی شناخت کر ان کو حراست میں لینا اور غیر قانونی بنگلہ دیشی اور پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنا بتایا گیا ہے۔ صبح ہوتے ہی ہزاروں خاندانوں نے یہ پایا کہ ان کے عزیزوں کو محض شک و شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حالاں کہ پولیس کے ذریعے حراست میں لیے جانے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

ان تمام مبینہ تارکین وطن کو کنکریاں فٹبال گراؤنڈ، پولیس اسٹیڈیم شاہی باغ، ایس او جی آفس جوہا پورہ، کرائم برانچ اور سائبر برانچ آفس احمد آباد سمیت مختلف عارضی ڈیٹینشن سینٹرس میں رکھا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے لوگوں کے رشتہ داروں نے حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے احباب کو وکلا سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ علاج و معالجے کی بھی کوئی سہولت انھیں نہیں دی جا رہی ہے۔ بنیادی ضرورتوں بالخصوص کھانا اور پانی بھی انھیں نہیں پہنچایا جارہا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ عمر رسیدہ افراد، بچے اور خواتین جن میں حاملہ عورتیں اور نوزائیدہ بچے شامل ہیں، ان کو بھی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حالاں کہ کچھ بین ریاستی مبینہ شہریوں کو سول سوسائٹی کی تنظیموں کی مداخلت کے بعد حراست سے پولیس نے آزاد کر دیا، جس میں بہار، اترپردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال اور کچھ مقامی گجراتی افراد شامل تھے، لیکن اب بھی ہزاروں افراد حراست میں ہیں۔

تادم تحریر نہ تو گجرات سرکار اور نہ ہی سینیئر پولیس افسران نے پولیس کی تحویل میں مبینہ تارکین وطن کی کوئی تعداد نہیں بتائی ہے۔ اے پی سی آر نے کہا کہ افسوس اس بات پر بھی ہے کہ شہریت کے تعین کا معیار کیا ہے، اس کو بھی واضح نہیں کیا گیا ہے اور حراست میں لیے جانے اور ڈی پورٹ کیے جانے کا کوئی قانونی جواز بھی انھیں نہیں بتایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق صرف احمد اباد میں ایک ہزار سے زائد افراد کو پہلے تحویل میں لیا گیا۔ تاہم تحقیق کے بعد اب تک محض سو مشکوک مبینہ شہریوں کی فہرست کو ہی تیار کیا جا سکا ہے، وہ بھی صرف اس بنیاد پر کہ وہ مناسب دستاویزات پیش نہیں کر سکے ہیں۔ مثال کے طور پر شاہی باغ تھانے کی سائبر کرائم برانچ نے 80 مبینہ افراد کو حراست میں لیا تھا، جو کہ راجستھان، اتر پردیش اور بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم جانچ اور تحقیق کے بعد پولیس کو سبھی 80 کے 80 افراد کو اپنی حراست سے آزاد کر نا پڑا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ بین ریاستی مبینہ شہریوں، جن میں بیش تر مزدور طبقے سے ہیں، ان کو اس طرح سے پریشان کیا جا رہا ہے جیسے کہ وہ سبھی غیر ملکی در انداز ہوں۔ اے پی سی آر کا ماننا ہے کہ اس طرح کے آپریشن آرٹیکل 14 اور آرٹیکل 22 کے تحت ایک شہری کو حاصل بنیادی حقوق کی سراسر پامالی ہیں، جو گجرات کی معیشت پر بھی گہرا اثر ڈالیں گے۔ اے پی سی آر کا ماننا ہے کہ یہ مبینہ شہری (تارکین وطن) بہت بڑے پیمانے پر گجرات کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے جی توڑ محنت کرتے رہے ہیں، حالاں کہ اس وقت انھیں بدلے میں بدنامی، رسوائی اور شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کشمیر کے پہلگام میں گزشتہ دنوں جس طرح کی بربریت اور دہشت گردی دیکھنے کو ملی ہے، اس کا بدلہ ان مبینہ شہریوں سے لیا جا رہا ہے۔

اے پی سی آر نے فوری طور پر حکومت گجرات اور مقامی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیر حراست مشتبہ شہریوں کے کیس پر فوری اور خصوصی توجہ دیں اور تحقیق کے بعد جلد از جلد ان کی رہائی کو یقینی بنائیں، تاکہ ایک شہری کو حاصل بنیادی حقوق کی پامالیوں سے بچا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

11 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

11 hours ago