تلنگانہ پہنچنے پر سید عدنان اشرف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے ذریعہ تلنگانہ کے لئے کوآرڈینیٹرنامزد کئے گئے سید عدنان اشر ف آج دیر رات حیدرآباد ایئرپورٹ پہنچے، جہاں کانگریس کارکنان اور عہدیداران نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ حیدرآباد پہنچتے ہی کارکنان نے گلدستہ پیش کرکے سید عدنان اشرف کا استقبال کیا۔ ان میں ضلعی لیڈران، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی اور مہیلا کانگریس کی ٹیموں نے استقبال کیا۔
اے آئی سی سی کے ذریعہ سید عدنان اشرف کوتلنگانہ کا کوآرڈنیٹر نامزد کرنا تنظیم کو ریاستی سطح پرمضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سید عدنان اشرف کوتلنگانہ میں تنظیم (سنگٹھن) کو مضبوط بنانے، نوجوانوں کوجوڑنے اورآئندہ الیکشن کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔
سید عدنان اشرف کا استقبال کرنے کے بعد کانگریس کارکنان نے کہا کہ عدنان اشرف کا زمینی تجربہ اورتنظیم کی سمجھ سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔ کارکنان نے کہا کہ ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ عدنان اشرف جیسے محنتی اوردوراندیش لیڈرکو تلنگانہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پارٹی کو اس سے نہ نئی رفتارملے گی بلکہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں بھی اس کا فائدہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سپریم کورٹ میں وقف قانون کو چیلنج دینے والی 70 سے زائد عرضیوں پرسماعت ہوئی۔…
رپورٹ کے مطابق 1.4 بلین سے زیادہ کی آبادی اور بڑے گھریلو سرمایہ کاروں کے…
Icra میں کارپوریٹ ریٹنگز کے نائب صدر اور شریک گروپ کے سربراہ سپریو بنرجی نے…
یہ تعاون ٹکنالوجی کو روزگار کی خدمات کے ساتھ مربوط کرنے کی طرف ایک اہم…
سیکیورٹی کے حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم کے کیوسک بند…
اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے طلباء کے لیے اس کے مواقعوں…