قومی

Muslims Protest against Waqf Amendment Bill: وقف ترمیمی بل کے خلاف سڑکوں پر اترے مسلمان، پورے ملک میں ہوا احتجاج، اب سپریم کورٹ سے امیدیں

Waqf Amendment Bill: لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے وقف ترمیمی بل کے پاس ہونے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلم سماج کے لوگ سڑکوں پر اترکراحتجاج کررہے ہیں۔ کولکاتا، حیدرآباد، ممبئی سمیت ملک کے الگ الگ مقامات پر وقف بل کے خلاف مسلم تنظیمیوں نے احتجاج کیا ہے۔ اس درمیان وقف ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف جمعرات (4 اپریل، 2025) کو سپریم کورٹ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ محمد جاوید اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی جانب سے عرضی داخل کی گئی۔ دونوں لیڈران نے وقف ترمیمی بل 2025 کو چیلنج دیا ہے۔

کولکاتا کی سڑکوں پرمسلمانوں نے کیا احتجاج

کولکاتا کے پارک سرکس کراسنگ پر اقلیتی طبقے کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وقف (ترمیمی) بل، 2025 کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ کے سبب علاقے میں نقل وحمل متاثر ہوا اور بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہوئے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی وقف بل پیش کرنے کے لئے بی جے پی کی تنقید کی ہے اوربی جے پی پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔

کرناٹک، احمد آباد اور حیدرآباد میں احتجاج

پارلیمنٹ میں بل پر بحث کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے سخت اعتراض ظاہر کیا گیا اور انہوں نے اسے مسلم مخالف اور غیرآئینی قرار دیا جبکہ حکومت نے جواب دیا کہ اس تاریخی اصلاح سے اقلیتی طبقے کو فائدہ ہوگا۔ کرناٹک، احمد آباد اور حیدرآباد میں بھی اس بل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ، بٹلہ ہاؤس اور شاہین باغ علاقے میں پولیس نے آج فلیگ مارچ نکالا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت مختلف ملی تنظیمیں اس بل کی مخالفت کرچکی ہیں اور اب اس کے خلاف لڑائی کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آل انڈیا مسلم جماعت نے بل کی حمایت کی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اورسرکردہ مسلم تنظیموں کے ذریعہ اس بل کی مخالفت کے دوران آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس ہوکر راجیہ سبھا سے بھی پاس ہوگیا ہے۔ اس کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے اس بل کو مسلمانوں کے مفاد والا قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپیل کی کہ اس کے خلاف عام مسلمان سڑکوں پرنہ اتریں۔

لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے بھی بل منظور

وقف ترمیمی بل کو راجیہ سبھا میں بھی تقریباً 12 گھنٹے کی بحث کے بعد 95 کے مقابلے 128 ووٹوں سے منظورکیا گیا۔  اس سے پہلے بدھ کی دیر رات اسے لوک سبھا نے اپنی منظوری دے دی تھی، جس میں 288 اراکین نے اس کی حمایت اور 232 اراکین نے اس کی مخالفت میں ووٹنگ کی تھی۔ بی جے پی اپنے اتحادی پارٹیوں کو ساتھ میں لانے میں کامیاب رہی جبکہ انڈیا الائنس نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

32 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

38 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

1 hour ago