قومی

Congress announces nationwide protest: ’’سونیا اور راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کی چارج شیٹ ’انتقام کی سیاست‘ کے سوا اور کچھ نہیں‘‘، کانگریس نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا

کانگریس نے منگل کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس لیڈران سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تازہ چارج شیٹ کو ’’سیاسی انتقام‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر اپوزیشن کو ’’دھمکانے‘‘ کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی نے بدھ کو ملک بھر میں جانچ ایجنسی کے دفاتر کے باہر ای ڈی کے اس اقدام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا ’’نیشنل ہیرالڈ کے اثاثوں کو ضبط کرنا ریاستی سرپرستی والا جرم ہے۔‘‘ پارٹی کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن نے کہا ’’سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنا وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی طرف سے انتقام اور دھمکی کی سیاست کے سوا کچھ نہیں ہے‘‘۔ انھوں نے مزید کہا ’’آئی این سی اور اس کی قیادت کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

بی جے پی انتقام کی سیاست میں مصروف ہے: کے سی وینوگوپال

دریں اثنا پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا ’’اپوزیشن کے خلاف مودی-شاہ حکومت کے انتقام کی کوئی حد نہیں ہے۔ شریمتی سونیا گاندھی جی اور راہل گاندھی جی کے خلاف یہ غیر سنجیدہ، سیاسی طور پر حوصلہ افزا اور من گھڑت نیشنل ہیرالڈ کیس کا استعمال کرتے ہوئے وِچ ہنٹ، اپوزیشن کو دھمکی دینے اور آواز کو خاموش کرنے کی ان کی کوشش کی واضح مثال ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ’’یہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، جو عوام کے خدشات کو دور کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ وہ یہ بھول گئے ہیں کہ یہ وہ خاندان ہے جس نے ملک کے لیے اپنا خون دیا ہے۔ ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اس تفرقہ انگیز، تباہ کن حکومت کے خلاف ہمارے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم کل ملک بھر میں ای ڈی کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے تاکہ انتقام اور دھمکی کی اس طرح کی سیاست کے خلاف اپنی سخت مخالفت درج کرا سکیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago