قومی

Waqf Bill in Supreme Court: وقف ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج، کانگریس اوراسدالدین اویسی نے کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ

Waqf Bill in Supreme Court: لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے پاس ہوئے وقف ترمیمی بل کو ملک کے سب سے بڑی عدالت میں چیلنج دیا گیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اسدالدین اویسی سے پہلے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرمحمد جاوید نے وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ ڈاکٹر محمد جاوید بہار کے کشن گنج سے کانگریس کے ایم پی ہیں۔ اس طرح سے ابھی تک وقف بل کے خلاف سپریم کورٹ میں دو عرضی داخل کردی گئی ہے۔

راجیہ سبھا سے جمعرات کو بل پاس ہونے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا تھا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ تمل ناڈو کی ڈی ایم کے نے بھی عرضی داخل کرنے کی بات کہی تھی۔ اب کانگریس رکن پارلیمنٹ محمد جاوید نے وقف بل کے خلاف پہلی عرضی داخل کی ہے۔ قابل ذکرہے کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد جاوید لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے وہپ ہیں۔ ساتھ ہی وہ وقف ترمیمی بل 2024 پر جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے رکن تھے۔

کانگریس نے بل کومسلم طبقے کے ساتھ بھید بھاؤ والا بتایا

وقف ترمیمی بل کے خلاف بہار کے کشن گنج کے کانگریس رکن پارلیمنٹ محمد جاوید نے عرضی داخل کی ہے۔ انہوں نے عرضی میں قانون کو مسلم طبقے کے تئیں بھید بھاؤ والا اوران کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا قرار دیا۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا کہ وقف بورڈ اورسنٹرل وقف کونسل کے ڈھانچے میں ترمیم کی جائے تاکہ وقف انتظامی اداروں میں غیر مسلم ارکان کو شامل کرنا لازمی بنایا جائے۔ ایسا کرنا مذہبی حکمرانی میں نامناسب مداخلت ہے۔ اس کے برعکس، ہندو مذہبی ٹرسٹ کا انتظام خصوصی طورپرہندومختلف ریاستی ایکٹ کے تحت کرتے ہیں۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے عرضی میں کیا دی دلیل

درخواست میں دلیل دی گئی ہے کہ یہ قانون آئین کے آرٹیکل 14 (مساوات کا حق)، 25 (مذہب پرعمل کرنے کی آزادی)، 26 (مذہبی امورکو چلانے کی آزادی)، 29 (اقلیتی حقوق) اور300 اے (جائیداد کا حق) کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ قبل ازیں جمعہ کے روز ہی کانگریس نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ وقف (ترمیمی) بل 2025 کی آئینی حیثیت کو “بہت جلد” سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

India became the first market in the world to recover from Trump’s tariff: بھارت ٹرمپ کے محصولات سے ابھرنے والادنیا کا پہلا مارکیٹ بن گیا

رپورٹ کے مطابق 1.4 بلین سے زیادہ کی آبادی اور بڑے گھریلو سرمایہ کاروں کے…

35 seconds ago

Rail sector revenue to grow 5% in FY26: مالی سال 2026 میں 5 فیصد بڑھے گی ریل سیکٹر کی آمدنی، ویگن بنانے والے فرموں کو ہوگا فائدہ

Icra میں کارپوریٹ ریٹنگز کے نائب صدر اور شریک گروپ کے سربراہ سپریو بنرجی نے…

5 minutes ago

Swiggy Signs Deal With Labour Ministry: سوئگی نے وزارت محنت کے ساتھ کیا معاہدہ، لاکھوں ملازمتیں پیدا کرنے کی کوشش

یہ تعاون ٹکنالوجی کو روزگار کی خدمات کے ساتھ مربوط کرنے کی طرف ایک اہم…

17 minutes ago

EAM Jaishankar inaugurates smart classes: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گجرات کے گاؤں میں اسمارٹ کلاسز کا کیا افتتاح

اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے طلباء کے لیے اس کے مواقعوں…

29 minutes ago

FY25 میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 17 فیصد اضافہ ہوگا: SIAM

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  مالی سال 2025 میں تمام قسم کے ای تھری…

47 minutes ago