آئی پی ایل

Gujarat Titans beats Royal Challengers Bengaluru by 8 Wickets: محمد سراج نے بنگلورو سے لیا انتقام، گجرات نے بنگلورو جاکر آرسی بی کو 8 وکٹ سے ہرایا

گجرات ٹائٹنس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 8 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) پہلی باراپنے ہوم گراونڈ یعنی ایم چنا سوامی اسٹیڈیم پر کھیل رہی تھی، لیکن وہاں اسے مایوسی ہاتھ لگی۔ مسلسل دو جیت درج کرنے کے بعد بنگلورو کو گجرات کے ہاتھوں شکست جھیلنی پڑی ہے۔ اس میچ میں بنگلورو نے پہلے کھیلتے ہوئے 169 رن بنائے تھے۔ جواب میں گجرات نے 13 گیند باقی رہتے ہوئے ہدف کو حاصل کرلیا ہے۔

ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں محمد سراج نے گجرات کی جیت کی بنیاد رکھی تھی۔ محمد سراج کے تین وکٹوں کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو کو 169 رنوں کے اسکور پرروک دیا تھا۔ بنگلورو کے لئے لیام لیونگسٹون نے 54 رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیلی، لیکن وراٹ کوہلی اور کپتان رجت پاٹیدار سمیت نامی بلے باز فلاپ رہے۔

جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے سے محروم رہی آرسی بی

رائل چیلنجرس بنگلورو نے آئی پی ایل 2025 میں اپنے پہلے دونوں میچ جیتے تھے۔ پہلے اس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ پھر چنئی سپرکنگس پر50 رنوں کی جیت درج کی تھی۔ مگراب گجرات نے 8 وکٹ سے جیت درج کرکے رجت پاٹیدار کے اہم کھلاڑیوں کو جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے سے روک لیا ہے۔

جوس بٹلراور محمد سراج بنے ہیرو

گجرات ٹائٹنس کی جیت کے ہیرومحمد سراج اور جوس بٹلررہے۔ پہلے سائی سدرشن نے گجرات کو شاندار شروعات دلائی، جنہوں نے 36 گیندوں میں 49 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کپتان شبھمن گل صرف 14 رن بناکر آوٹ ہوگئے،  لیکن جوس بٹلربلے بازی میں گجرات کی جیت کے ہیرو بنے۔ جوس بٹلرنے 39 گیندوں میں 73 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی، جس کے دوران انہوں نے 5 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ جوس بٹلرسے پہلے محمد سراج نے گیند بازی میں تین وکٹ حاصل کرتے ہوئے گجرات کی جیت کی بنیاد رکھی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tahawwur Rana Extradition: انتظار ہوگا ختم! آج ہندوستان آئے گا 26/11 حملے کا ماسٹرمائنڈ تہور رانا، جانئے پوری تفصیل

ملک کے سب سے بڑے دشمن اور ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ تہوررانا…

3 hours ago

Salman Khan’s film ‘Sikandar’: سنی دیول کی ایکشن اور تھرلر فلم ‘جاٹ’ سے کیا ‘سکندر کا کلیکشن مزید سمٹ جائےگا؟

اے آر مرگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی 'سکندر' ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔…

6 hours ago

UP Electricity Privatization: موٹا چندہ  وصول  کرنے کا ارادہ ،یوپی میں بجلی کی نجکاری پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر بڑا الزام

اکھلیش یادو نے کہا، "بی جے پی پچھلے دروازے سے ریزرویشن چھیننے کی کوشش کر…

7 hours ago