قومی

Waqf Amendment Bill in Lok Sabha: وقف ترمیمی بل سے متعلق پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اسدالدین اویسی نے پھاڑ دی کاپی، کہا- یہ غیرآئینی

Waqf Amendment Bill: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل سے متعلق مرکزی حکومت پر جم کرتنقید کی۔ انہوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے اور یہ آرٹیکل 26، 25 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لوک سبھا میں انہوں نے بل کی کاپی پھاڑتے ہوئے یہ بات کہی۔

‘میں گاندھی جی کی طرح یہ بل پھاڑتا ہوں’

اسدالدین اویسی نے کہا کہ “گاندھی جی کے سامنے جب ایک ایسا قانون لایا گیا، جوان کو قبول نہیں تھا تو انہوں نے کہا کہ میں اسے قانون کو مانتا نہیں ہوں، اس کو پھاڑتا ہوں تو میں بھی گاندھی جی کی طرح قانون کوپھاڑتا ہوں، اس کے بعد دوپیج کے درمیان جس میں اسٹیپرلگا ہوا تھا، وہ الگ الگ کردیئے۔”

اویسی نے کہا کہ حکومت یہ جوقانون بنا رہی ہے وہ آرٹیکل 26 کی خلاف ورزی ہے۔ بی جے پی ملک میں جھگڑے پیدا کرنا چاہتی ہے۔ کل کو کلکٹراور ڈی ایم کہے گا یہ حکومت کی جائیداد ہے اور وہاں پوسٹرچسپاں کردے گا۔ مساجد بند ہوجائیں گی۔ جب یہ بل پاس ہوجائے گا تو ملک میں قدیمی مندروں کی حفاظت ہوگی، لیکن مساجد کی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں 172 پراپرٹی اے ایس آئی کے کنٹرول میں ہیں۔

امت شاہ نے کہا- قانون سبھی کو قبول کرنا ہوگا

اس سے پہلے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں اپوزیشن پرالزام لگایا کہ وہ وقف پر مجوزہ قانون نہیں ماننے کی دھمکی دے رہے ہیں، لیکن یہ پارلیمنٹ کے ذریعہ منظورکیا گیا قانون ہوگا اوراسے سبھی کو قبول کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بین کی سیاست کے لئے یہ ڈرپھیلایا جا رہا ہے کہ وقف بل مسلمانوں کے مذہبی معاملات اوران کے ذریعہ عطیہ کی گئی جائیدادوں میں دخل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

1 hour ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

2 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

5 hours ago