انٹرٹینمنٹ

RJ Mahvash-Yuzvendra Chahal: آر جے مہوش نے یوزویندر چہل سے اپنے جذبات کا کیا اظہار، مداحوں نے کہا- بھابھی 2 مل گئیں

دھناشری ورما سے طلاق کے بعدیوزویندر سنگھ چہل کے آر جے مہوش سے محبت کی  افواہیں کافی  تیزی کے گردش کررہیں  ہیں۔ وہیں کل مہیش کو چنئی سپر کنگز کے خلاف  یوزویندرچہل کی ٹیم پنجاب کنگز کے لیے چیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے اسٹیڈیم کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور  یوزویندر کے لیے ایک خصوصی پوسٹ میں اپنے دل کی بات لکھی ہے۔

آر جے مہوش کو چہل کی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا گیا

آپ کو بتا دیں کہ منگل کو چنئی سپر کنگز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ تھا۔ نیو پی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم ملاپور میں کھیلے گئے میچ میں یوزویندر  چہل کی ٹیم پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز کو 18 رنز سے شکست دی۔ میچ کے دوران آرجے مہوش بھی اسٹیڈیم میں کافی پرجوش نظر آئیں۔ وہ  یوزویندر چہل کی ٹیم کے لیے خوشی کا اظہار کررہیں تھیں۔ جس کے بعد ان کے افیئر کی خبریں اور تیز ہوگئیں ہیں ۔

آرجےمہوش نے چہل کے لیے لکھی اپنے دل کی بات
اسٹیڈیم سے خوشی  کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آر جے مہوش نے کیپشن میں لکھا، “کوئی ایسا ہے جو ہر اچھے اور برے وقت میں آپ کے لوگوں کا ساتھ دے اور ان کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑا ہو! ہم  سب  یہاں آپ کے لیے ہیں۔”

آر جے مہوش نے اپنی انسٹا سٹوری پر اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس سال ہم پنجاب کنگز کو سپورٹ کر رہے ہیں ،کیونکہ  دوستی ہم تمیز سے نبھاتے  ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیک گراؤنڈ میں ایک گانا  لگایاہے، تومیرے حکم کا اککا، توہی میری کرکٹ کا چھکا۔

آر جے مہوش نے  یوزویندر  چہل کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے۔ جس میں دونوں کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہی ان کے افیئر کی افواہوں کو پنکھ  لگ گئے۔

مداحوں نے کہا کہ ہمیں بھابھی 2 مل گئی ہیں

ساتھ ہی آر جے مہوش کی اس پوسٹ پر مداح بھی زبردست تبصرہ کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا، ’’بھابی 2 مل گئی بھائی لوگ ‘‘۔ ایک اور نے لکھا ’’بھابھی 2، ایک اور نے لکھا، ”اب اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔”

Abu Danish Rehman

Recent Posts

50 tourist spots closed in Kashmir: کشمیر میں 50 سیاحتی مقامات کیے گئے بند، سیکورٹی ایجنسیوں کی سفارش پر انتظامیہ نے لیا بڑا فیصلہ

پہلگام حملے کے بعد وادی میں فعال دہشت گردوں کے گھروں کو اڑانے کا بدلہ…

1 hour ago