بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آئی پی ایل میں سب سے تیز سنچری لگانے والے 14 سالہ نوجوان کھلاڑی ویبھو سوریہ ونشی کو 10 لاکھ روپئے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف تاریخی سنچری لگانے کے لئے 14 سال کے نوجوان کھلاڑی ویبھو سوریہ ونشی کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ بہارحکومت نے اعلان کرتے ہوئے ویبھو سوریہ ونشی کو 10 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راجستھان رائلس کے کھلاڑی کی غیرمعمولی کامیابی کی تعریف کی اوراسے بہارکے لیے ایک قابل فخرلمحہ اورہندوستانی کرکٹ کے مستقبل کے لئے ایک امید افزا نشانی قراردیا۔
سوشل میڈیا پرایک جذباتی پیغام میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لکھا، ’’آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کم عمر (14 سال) میں سنچری لگانے والے کھلاڑی بنے بہار کے ویبھوسوریہ ونشی کو مبارکباد اورنیک خواہشات۔ وہ اپنی محنت اور صلاحیت کے دم پرہندوستانی کرکٹ کی ایک نئی امید بن گئے ہیں۔ سبھی کو ان پر فخر ہے۔ ویبھوسوریہ ونشی اوران کے والد سے سال 2024 میں ایک انے مارگ میں ملاقات ہوئی تھی اوراس وقت میں نے ان کے روشن مستقبل کی نیک خواہشات پیش کی تھی۔ آئی پی ایل میں شاندارکارکردگی کے بعد فون پربات چیت کر کے انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ بہار کے نوجوان کرکٹر ویبھوسوریہ ونشی کوریاستی حکومت کے ذریعہ 10 لاکھ روپئے کا انعامی رقم بھی دیا جائے گا۔ میری نیک خواہشات ہے کہ ویبھو مستقبل میں ہندوستانی ٹیم کے لئے ایک ریکارڈ بنائیں اورملک کا نام روشن کریں۔‘‘ مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے بھی نوجوان کرکٹرکی تعریف کرتے ہوئے ان کی حصولیابی کوایک خوبصورت شروعات بتایا اوران کے روشن مستقبل کی پیشین گوئی کی۔
ویبھو سوریہ ونشی نے رقم کی تاریخ
واضح رہے کہ بہارنژاد ویبھو سوریہ ونشی نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں پیر کے روز ٹی-20 سنچری بنانے والے سب سے کم عمرکے کھلاڑی اورآئی پی ایل تاریخ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بن کرتاریخ رقم کردی۔ انہوں نے یہاں اپنی سنچری صرف 35 گیندوں پر مکمل کی۔ ان کی 38 گیندوں میں 101 رنوں کی طوفانی اننگ کی بدولت راجستھان رائلس کو 8 وکٹ سے جیت ملی، جس سے یوسف پٹھان کا 15 سال کا پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…