اسپورٹس

Pahalgam Terror Attack : شاہد آفریدی نے بھارتی فوج پر اٹھائے سوال تو، شیکھر دھون بولے کتنا نیچے اور گرو گے، بھول گئے کار گل جنگ

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے شاہد آفریدی کو نشانہ بنایا۔ دھون نے آفریدی کے اس بیان کی مذمت کی ہے ،جس میں پاکستانی کرکٹر نے 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے لیے ہندوستانی فوج کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس حملے میں 28 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں آفریدی سےجملوں  کی جنگ بند کرنے کی اپیل کی اور بھارتی فوج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر کسی کو فوج پر فخر ہے۔

شیکھر دھون کا یہ ردعمل آفریدی کے ایک پاکستانی ٹیلی ویژن چینل پر عجیب و غریب تبصرے کرنے کے  کچھ دنوں کےبعد آیا ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سیکورٹی کی خامیوں کی وجہ سے ہندوستان میں دہشت گردی کا حملہ ہوا۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے اس واقعے کی کوریج پر میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت سے دہشت گردی کے حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت مانگے تھے۔

شیکھر دھون نے کیا لکھا؟

ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں شیکھر دھون نے کہا، “ہم نے آپ کو کارگل میں بھی شکست دی تھی۔ آپ پہلے ہی اتنے نیچے  گر چکے  ہیں، آپ کتنے نیچے  گریں گے؟ فضول تبصرے کرنے کے بجائے، بہتر ہے کہ آپ اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنا دماغ استعمال کریں آفریدی۔ ہمیں اپنی ہندوستانی فوج پر بہت فخر ہے۔ بھارت ماتا کی جے! جے ہند!”

آپ کو بتا دیں کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں 28 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری پاکستان کی ایک دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔ اس بزدلانہ حملے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی مذمت کی جا رہی ہے۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گرد دنیا کے کسی بھی کونے میں کہیں بھی چھپے ہوں گے انہیں سزا دی جائے گی۔

بھارت  ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

56 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

1 hour ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

2 hours ago