بین الاقوامی

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

کراچی: پاکستان کے شہر کراچی میں بدھ کے روز بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر چھ منزلہ عمارت کی بالائی منزلیں اچانک منہدم ہوگئیں۔ اس حادثے میں کم از کم ایک شخص کی موت ہوگئی، جب کہ 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے امدادی حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ پاکستان کے معروف میڈیا ادارے ’جیو نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، امدادی حکام نے بتایا کہ ملبے سے اب تک 10 زخمیوں کو باہر نکالا جاچکا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے کے لیے جائے حادثہ پر بھاری مشینیں پہنچا دی گئی ہیں۔ ملبے میں پھنسے دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی حکام کے مطابق، عمارت منہدم ہونے سے پہلے ہی ہلنے لگی تھی۔

رہائشی زمین پر تجارتی تعمیر کا الزام

’جیو نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے بتایا کہ یہ عمارت کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب ’ایڈمن سوسائٹی بلاک 4‘ میں منہدم ہوئی۔ اتھارٹی کے مطابق، عمارت 600 مربع گز کے پلاٹ پر تعمیر کی جارہی تھی، جہاں گراؤنڈ فلور کے علاوہ مزید پانچ منزلیں بنائی جارہی تھیں۔ یہ الزام بھی عائد کیا جارہا ہے کہ رہائشی زمین پر تجارتی عمارت تعمیر کی جارہی تھی۔ اس سے قبل مقامی میڈیا کے مطابق، 5 نومبر کو بھی کراچی میں ایک دکان کی چھت گرنے سے کم از کم ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ پاکستانی میڈیا نے ریسکیو 1122 کے چیف آپریٹنگ افسر (سی او او) عابد شیخ کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ حادثہ دکان میں جاری تعمیراتی کام کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ملبے سے تین افراد کو نکال کر علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

پاکستان میں عمارتوں کا منہدم ہونا سنگین مسئلہ

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ حفاظتی ضوابط پر کمزور عمل درآمد اور ناقص تعمیراتی مواد اکثر ایسے حادثات کی وجہ بنتے رہے ہیں۔ 15 اکتوبر کو پاکستان کے شہر پشاور کے افریدی آباد علاقے میں ایک اسکول کی عمارت منہدم ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں 30 طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر سمیت کم از کم 31 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ پاکستانی اخبار ’ایکسپریس ٹریبیون‘ کی رپورٹ کے مطابق، کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) میاں سعید نے بتایا تھا کہ اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ سعید کے مطابق، اسکول کی چھت ناقص طریقے سے تعمیر کی گئی تھی اور عمارت تنگ گلیوں میں واقع تھی، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اسکول میں 110 بچے زیرِ تعلیم تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

32 minutes ago

Modi Story: ’’بڑے اچھے، چنگے بندے ہیں، لے جاؤ…‘‘، جب پرکاش سنگھ بادل نے وزیر اعظم مودی کے لیے بھیجا تھا اپنا خاص رتھ

انتخابی مہم کے دوران پی ایم مودی نے بادل کے ’لفٹ والے رتھ‘ کے استعمال…

1 hour ago