سیاست

BJP Slams Congress on PM Modi Poster: کانگریس نے پی ایم مودی کو ‘غائب’ دکھایا، تو بی جے پی ہوئی  ناراض ، بولی- دہشت گردی کا مقابلہ گولی سے ہوگا بریانی سے نہیں

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹر شیئر کیا ہے، جس میں پی ایم مودی کا سر اور ہاتھ  پیر غائب نظر آئے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے لکھا، ’’ذمہ داری کے وقت غائب‘‘۔ بی جے پی نے پوسٹر شیئر کرنے پر کانگریس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ بی جے پی نے اپنی ایک سابق پوسٹ میں کہا کہ آپ پاکستان اور اس کے ساتھی کانگریس کو جتنا چاہیں دھمکی دے سکتے ہیں۔ نیا بھارت نہ جھکے گا نہ ٹوٹے گا۔ دہشت گردی کا جواب بریانی سے نہیں گولی سے دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ کن قیادت کا دور ہے۔

کانگریس کے ‘غائب’ ایکس پوسٹ کے بعد بی جے پی نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ نے کہا کہ لشکر پاکستان کو کانگریس کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا، “پوری توجہ، پوری طاقت، وزیر اعظم مودی جی کی قیادت، فوج کی طاقت، ہندوستانیوں کی دعائیں آج ایک مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ایک ہندوستانی سیاسی جماعت بھی ہے، جو ہمارے درمیان رہتی ہے، لیکن اسے لشکر پاکستان کانگریس  کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔”

گورو بھاٹیہ کانگریس پر برہم

گورو بھاٹیہ نے مزید کہا کہ “کانگریس والے اس چٹان کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ،جو کہ ملک کا وزیر اعظم ہے۔ جہاں راہل گاندھی کی مرضی کے بغیر کوئی پتا نہیں ہلتا، راہل گاندھی کے کہنے پر پوسٹس بنتی ہیں، جس سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ اس اہم وقت میں بھارت  کو کمزور کیا جائے اور کانگریس پاکستان کو اشارہ دے رہی ہے۔ ہم اس  طاقت کو مٹی میں ملا دیں گے جس نے بھی ہماری طرف دیکھنے کی کوشش کی  ۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ “دنیا بھر میں بسنے والے ہندوستانی نژاد لوگ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، پاکستان کی نیت اور مقصد کبھی پورا نہیں ہوگا، پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر نے سر کو جسم سے جدا کرنے کا اشارہ کیا اور کانگریس ایسی پوسٹیں کرتی ہے ، کانگریس کہتی ہے پاکستان، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago