راجیہ سبھا نے بدھ کو ہندوستان میں غیر ملکیوں کے داخلے اور قیام کو ریگولیٹ کرنے والے امیگریشن اینڈ فارنرز بل کو منظوری دے دی۔ امیگریشن اینڈ فارنرز بل 2025، 27 مارچ کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا۔ راجیہ سبھا نے بدھ کے روز اس بل کو صوتی ووٹنگ کے ذریعے منظور کیا، جب کہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ مختلف ترامیم کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا نند رائے نے مغربی بنگال کی سابقہ کانگریس حکومت اور ٹی ایم سی کی حکومت پر ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے میں ’’مدد‘‘ اور ووٹر لسٹ اور راشن کارڈ میں ان کے نام شامل کرکے انھیں قیام کی’’سہولت‘‘ فراہم کرنے کا الزام لگایا۔ اس الزام پر کانگریس اور ٹی ایم سی کے ارکان نے سخت اعتراض کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
مجوزہ امیگریشن قانون کی اہم دفعات
منظور شدہ امیگریشن بل کی اہم دفعات میں سے ایک یہ ہے کہ کوئی بھی شخص ہندوستان میں داخل ہونے یا ملک میں رہنے یا باہر جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ یا ویزا کا استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو اسے سات سال تک کی قید اور 10 لاکھ روپے تک کے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ یہ بل ہندوستان آنے والے ہر شخص کی گہری نگرانی کو بھی یقینی بناتا ہے۔
اس بل کے تحت ہوٹلوں، یونیورسٹیوں، دیگر تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز کو اپنے یہاں آنے والے غیر ملکیوں کی معلومات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث کے دوران مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے نے کہا کہ ’’تقریباً 26 اراکین نے بل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہماری یونیورسٹیوں، نظام تعلیم اور معیشت کو عالمی معیار کا بنانے کے لیے اس بل کا لایا جانا ضروری تھا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…