اسپورٹس

India vs West Indies: آر اشون کی شاندار گیند بازی کی بدولت ٹیم انڈیا کی پکڑ مضبوط، ہندوستانی اسپنر نے 5 وکٹ لے کر توڑ دیئے ہیں کئی بڑے ریکارڈ

IND Vs WI: ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جا رہی دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے کے پہلے دن ہی ٹیم انڈیا کی پکڑ مضبوط ہوگئی ہے۔ آراشون کی شاندارگیند بازی کی بدولت ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگ میں 150 رنوں پر ہی سمیٹ دیا۔ اشون نے 60 رن دے کر نہ صرف 5 وکٹ حاصل کئے بلکہ کئی بڑے ریکارڈ بھی اپنے نام کرلئے ہیں۔

یہ 33واں موقع تھا جب آراشون ٹسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں پانچ سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اشون نے انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمس اینڈرسن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اینڈرسن نے ٹسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں 32 بار 5 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اشون اب ایک اننگ میں سب سے زیادہ بار پانچ وکٹ حاصل کرنے والے ایکٹیو پلیئر ہیں۔

روی چندرن اشون کے پاس متھیا مرلی دھرن کے بعد ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار ایک اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کرنے والے گیند باز بننے کا بھی موقع ہے۔ مرلی دھرن 67 بار ٹسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ شین وارن نے یہ کرشمہ 37 بار انجام دیا۔ ہیڈلی 36 بار یہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انل کمبلے نے 35 اور ہیرتھ نے 34 بار ٹسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔ اشون کا نمبران کے بعد آتا ہے۔

اشون نے رقم کی تاریخ

اشون ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر تین بار 5 وکٹ حاصل کرنے والے چوتھے ہندوستانی گیند باز بھی بن گئے ہیں۔ اشون ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بولڈ کرنے والے ہندوستانی گیند باز بھی ہیں۔ اشون نے انل کمبلے کا ریکارڈ توڑا ہے۔ اشون 95 بلے بازوں کو بولڈ کرکے پویلین بھیج چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اشون نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 700 وکٹ بھی حاصل کرلئے ہیں۔ ٹسٹ میں 479 وکٹ لینے کے لئے علاوہ ونڈے میں اشون نے 151 بلے بازوں کو پویلین بھیجا ہے۔ ٹی-20 کرکٹ میں اشون کے نام 72 وکٹ درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Asia Cup 2023: کیا جے شاہ ایشیا کپ 2023 کے درمیان پاکستان کا کریں گے دورہ؟ بی سی سی آئی نے بتائی پاکستانی میڈیا میں آئی خبروں کی حقیقت

وہیں میچ کی بات کریں تو ہندوستان نے میچ پراپنی گرفت بنالی ہے۔ ویسٹ انڈیز کو 150 رنوں پر آل آؤٹ کرنے کے بعد دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم انڈیا نے بغیر کسی نقصان کے 80 رن بنالئے ہیں۔ ڈیبیو کر رہے جیسوال نے 40 رن بنائے ہیں، جبکہ کپتان روہت شرما 30 رن بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago