Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

پچ کیوریٹر شیو کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کانپور کی پچ بھی چنئی جیسی ہوگی۔ یہ سب کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ پہلے دو سیشنز میں اچھال ملے گا۔ پہلے دو دن بیٹنگ کے لیے بہت اچھے ہوں گے۔ پھر یہ آخری تین دنوں میں اسپنرز کی مدد کرے گا۔

وزیر اعظم نے اپنی نئی دہلی کی رہائش گاہ پر ہندوستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی ہندوستانی نوجوانوں کے ساتھ شطرنج گیم بھی کھیلتے نظر آئے۔

دو کانسے کے تمغے جیتنے کے بعد، منو 25 میٹر پسٹل کے زمرے میں اپنے تیسرے تمغے کے بہت قریب پہنچ گئی تھیں، جہاں وہ چوتھے نمبر پر رہیں۔ انہوں نے شوٹنگ میں مسلسل ملک کا نام روشن کیا ہے اور مستقبل میں بھی ملک کے لیے تمغے جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور کا ماننا ہے کہ ٹیم انڈیا آسٹریلیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 یاد آگیا۔ جب ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف فائنل کھیلنے سے چوک گئی تھی ۔

نیوزی لینڈ کی لیگ اسپنر امیلیا کیر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر 17 ویں نمبر پر آگئیں جب کہ آسٹریلیا کی فاسٹ باؤلر اینابیل سدرلینڈ بھی دو میچوں میں ایک ایک وکٹ لینے کے بعد ٹاپ 20 میں شامل ہوگئی  ہیں۔

بابر اعظم گرے نکولس ہائپرنووا 1.3 کرکٹ بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک پرانی اور معروف برطانوی کمپنی ہے جو اعلیٰ معیار کے کرکٹ بلے اور کرکٹ کے مختلف آلات تیار کرتی ہے۔ بابر کے علاوہ دو دیگر اہم پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان اور شان مسعود بھی اس بلے کو استعمال کرتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز آکاش چوپڑا نے روہت شرما کی لڑائی پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے روہت شرما کے بارے میں کسی سے نہیں سنا ہے کہ وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔

ملک کے فوڈ سیفٹی ریگولیٹر نے تمل ناڈو کی ایک کمپنی کو مبینہ طور پر مندر اتھارٹی تروملا تروپتی دیوستھانم کو غیر معیاری گھی سپلائی کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تروپتی کے لڈو میں جانوروں کی چربی کے مبینہ استعمال کو لے کر مکمل جانچ اور سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

بھلے ہی  وراٹ کوہلی پہلے ٹیسٹ میں بڑی اننگز نہیں کھیل سکے، لیکن کانپور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی نظریں نہ صرف بڑے اسکور پر ہوں گی بلکہ کئی بڑے ریکارڈز بھی ان کے نشانے پر ہیں ۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیوتیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں ہندوستانی بلے بازشبھمن گل اپنی ہی ٹیم کے گیند بازمحمد سراج کو ٹرول کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔