اسپورٹس

IPL 2025: گجرات ٹائٹنس کو243 رن بھی پڑگئے تھے کم، ہاری ہوئی بازی جیتی پنجاب کنگس، وجے کمار ویشاک نے پلٹ دیا میچ

پنجاب کنگس نے گجرات ٹائٹنس کو 11 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ اس میچ میں پنجاب کنگس نے پہلے کھیلتے ہوئے اسکوربورڈ پر 243 رن لگائے تھے۔ جواب میں گجرات ٹائٹنس کی ٹیم 232 رن تک ہی پہنچ پائی۔ پنجاب کی جیت میں کپتان شرے یس ایئر چمکے، جنہوں نے 97 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ وہیں ششانک سنگھ پھرسے ٹیم کے ہیرو بنے۔ اس میچ میں وجے کمار ویشاک بھی پنجاب کنگس کے ‘سائلینٹ’ ہیرو بن کرابھرے۔

شرے یس ایئراور ششانک سنگھ چمکے

پنجاب کے لئے بلے بازی کی بات کریں تو کپتان شرے یس ایئراور ششانک سنگھ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوریں۔ ایک طرف شرے یس ایئرنے 42 گیندوں میں ناٹ آوٹ 97 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں آخری اووروں میں ششانک سنگھ نے 16 گیندوں میں 44 رن بنالئے۔ اس چھوٹی اورطوفانی اننگ کے لئے ان کی جم کر تعریف  ہو رہی ہے۔ پنجاب کے لئے بڑے اسکورکی بنیاد پریانش آریہ نے رکھی تھی، جنہوں نے بطور سلامی بلے باز 23 گیندوں میں 47 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔

ہدف کے قریب آکرلڑکھڑائی گجرات

گجرات کو 244 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ سامنے بڑا ہدف تھا تو ٹیم کو تیز طرار شروعات بھی چاہئے تھی۔ ہوا بھی کچھ ایسا ہی کیونکہ سائی سدرشن اور شبھمن گل نے پاورپلے کے اندرٹیم کا اسکور 60 رنوں کے پارپہنچا دیا۔ شبھمن گل 14 گیندوں میں 33 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ جوس بٹلرآئے تو انہوں نے سائی سدرشن کے ساتھ مل کر84 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ سدرشن 41 گیندوں میں 74 رن بناکرآوٹ ہوئے۔

جوس بٹلرنے 33 گیندوں میں 54 رن بنائے، لیکن جب ٹیم کوان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، تب وہ آوٹ ہوگئے۔ شیرفان سدرفورڈ ایک اینڈ سے ڈٹے ہوئے تھے۔ لیکن وجے کمارویشاک کی سلوورگیندین ان پرمسلسل حاوی ہو رہی تھیں۔ اصل معانی میں دیکھا جائے تو میچ وہیں پلٹا، جب 17ویں اوورمیں وجے کمارویشاک نے سدر فورڈ جیسے خطرناک بلے باز کے سامنے صرف 5 رن دیئے تھے۔ ابھی شیرفان سدرفورڈ اورراہل تیوتیا کریز پرڈٹے ہوئے تھے اوردونوں گجرات کو جیت دلانے میں پوری طرح اہل تھے۔ مگرآخری اوورمیں گیندیں ارش دیپ سنگھ کی انگلی سے لگ کرنان اسٹرائیکنگ اینڈ پراسٹمپ سے جاٹکرائی، جس سے راہل تیوتیا آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ارش دیپ سنگھ اپنی شاندارگیند بازی سے پنجاب کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Waqf Bill in Supreme Court: وقف ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج، کانگریس اوراسدالدین اویسی نے کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ

وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ کانگریس رکن…

41 minutes ago

Tamil Nadu BJP president Annamalai resigns: تمل ناڈو کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر، ریاستی بی جے پی صدر اناملائی نے دیا استعفیٰ

تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بڑا الٹ پھیر سامنے آ رہا ہے۔ ایک اہم…

48 minutes ago

PM Modi meets Bhutanese PM: وزیر اعظم مودی نے کی بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات، کہا-دونوں ممالک کے تعلقات ہیں ’’مضبوط‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے سے 6ویں…

2 hours ago