قومی

FIR againsts Comedian Kunal Kamra: کنال کامرا کے خلاف ایف آئی آر درج، لٹکنے لگی گرفتاری کی تلوار، پولیس سے وکیل نے کیا یہ بڑا مطالبہ

مہاراشٹرکے تھانے ضلع میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے خلاف شیوسینا سربراہ اورنائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کومبینہ طورپربدنام کرنے کے لئے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے اس بات کی جانکاری شیئرکی۔ کنال کامرا پرپیر کے روز ڈومبیولی پولیس تھانے میں شیوسینا کے ایک عہدیدارنے شکایت درج کرائی ہے۔  تعزیرات ہند کی دفعہ 356(2) کے تحت ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شیوسینا کے عہدیداروں نے سوشل میڈیا پرایک لنک کھولا، جس میں شندے کے خلاف توہین آمیزویڈیوکلپ موجود تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ کنال کامرا نے ممبئی کے ایک ہوٹل کے تہہ خانے میں ایک اسٹوڈیومیں اپنے شو کے دوران شندے کونشانہ بناتے ہوئے اپنے غدارمذاق سے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا، جوکہ 2022 میں شیوسینا کی تقسیم کے تناظرمیں ہے۔ اس معاملے میں کنال کامرا کے وکیل نے پولیس سے وقت مانگا ہے۔

کنال کامرا کی مخالفت کررہے ہیں شیوسینا کے کارکنان

مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پر کنال کامرا کا تبصرہ اور پیروڈی گانے کے سبب شیوسینا کے کارکنان نے پُرتشدد ردعمل ظاہرکیا ہے اوراتوارکوان کے اسٹوڈیومیں توڑپھوڑ بھی کی۔ ممبئی پولیس نے مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے لئے شیوسینا رکن اسمبلی کی شکایت پرکامیڈین کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں انفرادی طور پر پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے کھارعلاقے میں ہیبیٹیٹ اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑکرنے کے لئے 40 شیوسینک کارکنان کے خلاف معاملہ درج کیا۔ اس معاملے میں پیرکو 12 کارکنان کوگرفتارکیا گیا، لیکن مقامی عدالت نے سبھی کو اسی دن ضمانت بھی دے دی۔

کنال کے وکیل نے مانگا وقت

ایکناتھ شندے معاملے میں ایف آئی آردرج ہونے کے بعد کنال کے وکیل نے پولیس سے بات چیت کی ہے اوران سے 7 دنوں کا وقت مانگا ہے۔ کنال کامرا کو پولیس نے اس معاملے میں اپنا بیان درج کرنے کے لئے بلایا تھا، لیکن کنال پہنچ نہیں سکے۔ فی الحال کنال کامرا کے وکیل نے پولیس سے وقت دینے کی گزارش کی اور پولیس قانونی صلاح لینے کے بعد آگے کی کارروائی کرے گی۔ اسی درمیان کنال نے منگل کے روزشیوسینا کی مخالفت میں ایک اورپیروڈی شیئرکی ہے۔ یہ ہم ہوں گے کامیاب گانے کے طرز پرہے اوراس میں کنال نے ملک کے موجودہ حالات پربات کرتے ہوئے لیڈران پرطنزکیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jantar Mantar protests: جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران سی آئی ایس ایف جوان پر چاقو سے حملہ، دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…

1 hour ago

India-Switzerland Partnership: بھارت-سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو نئی رفتار، مائیگریشن سے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس تک 5 اہم معاہدے طے

سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…

2 hours ago