اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے کی پارٹی تملاگا ویتری کزگم (ٹی وی کے)نے تمل ناڈو میں وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بل کو غیر آئینی اور امتیازی قرار دیا ہے۔ انھوں سے مرکزی حکومت سے یہ بل واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی سربراہ وجے نے وقف بل پر بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق پارٹی ممبران نے چنئی سمیت تمل ناڈو کے کئی علاقوں میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
ایک سخت بیان میں وجے نے بی جے پی پر ’’اکثریت پسندانہ اور تفرقہ انگیز سیاست‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ یہ بل اقلیتوں کے آئینی حقوق پر حملہ ہے اور ہندوستان کی سیکولر اقدار کے بارے میں تشویش پیدا کرتا ہے۔ وجے نے کہا ’’پارلیمنٹ میں منظور شدہ وقف بل نے ایک بار پھر ہندوستان میں آئین کے وقار اور سیکولر جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ مسلمانوں پر نفسیاتی حملے کے سوا اور کچھ نہیں۔‘‘
وجے نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس قانون سازی کو واپس لے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ٹی وی کے مسلم کمیونٹی کے ساتھ مل کر وقف کے تحفظ کے لیے قانونی لڑائی میں حصہ لے گی۔ واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل کے خلاف جیسے جیسے مظاہرے زور پکڑتے جارہے ہیں، سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ تمل ناڈو کے آئندہ انتخابات میں ایک اہم مسئلہ بن سکتا ہے، جہاں وجے کی پارتی ٹی وی کے خود کو بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط اپوزیشن کے طور مستحکم کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دیا سنگھ نے اس قانون کو مسلمانوں کے خلاف امتیازی قرار دیاہے۔ انہوں نے دلیل…
بی جے پی نے کانگریس کے اس احتجاج کو "سیاسی ڈرامہ" قرار دیتے ہوئے مسترد…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرن کمار چوان نے بتایاکہ ایک ٹیم تعمیر کو ہٹانے آئی،…
ادھرہندوستانی ایئرلائنز، جو عالمی سپلائی چین کی مشکلات کے باعث طیاروں کی خریداری میں دشواریوں…
تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔حالانکہ بتایا…
مہاراشٹر حکومت نے عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا…