قومی

Strong 5.6 magnitude earthquake: پاکستان اور افغانستان میں 5.6کی شدت کےساتھ آیا زلزلہ، دہلی این سی آر میں ہلکا جھٹکا کیا گیا محسوس

آج صبح  افغانستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 121 کلومیٹر (75 میل) کی گہرائی میں تھا۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز باغلان سے 164 کلومیٹر مشرق میں تھا جس کی آبادی تقریباً 108,000 ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں زلزلے کی شدت 6.4 بتائی گئی تھی جسے بعد میں 5.6 کر دیا گیا۔ افغانستان میں زلزلے کا اثرجموں کشمیر اور دہلی-این سی آر سمیت ہندوستان کے کچھ دوسرے علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے دعویٰ کیا کہ دہلی-این سی آر، نوئیڈا، غازی آباد اور آس پاس کے علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔حالانکہ بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ یہ زلزلہ افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اسی شدت کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Ganga Expressway: جلد ہی گنگا ایکسپریس وے دوڑیں گی گاڑیاں، اڈانی گروپ اترپردیش میں بنا رہا ہے ہندوستان کا سب سے لمبا ایکسپریس وے

کل اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہردوئی اور شاہجہاں پور میں ’’گنگا ایکسپریس…

24 minutes ago