قومی

Ganga Expressway: جلد ہی گنگا ایکسپریس وے دوڑیں گی گاڑیاں، اڈانی گروپ اترپردیش میں بنا رہا ہے ہندوستان کا سب سے لمبا ایکسپریس وے

اترپردیش کے میرٹھ کو پریاگ راج سے جوڑنے والے یوگی سرکار کی ترجیحات میں شامل ہندوستان کے سب سے لمبے ایکسپریس وے ’’گنگا ایکسپریس وے‘‘ کو عملی شکل دینے میں اڈانی گروپ پوری تندہی سے کام کر رہا ہے۔ اڈانی گروپ بدایوں سے پریاگ راج تک 464 کلومیٹر سڑک کو حقیقی شکل دینے میں لگا ہوا ہے۔ دریں اثنا کل اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہردوئی اور شاہجہاں پور میں ’’گنگا ایکسپریس وے‘‘ کی تعمیری سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

تیزی سے جاری ہے پروجیکٹ پر کام

جدید مشینوں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہنر مند انجینئروں کی ٹیم اور ہنر مند تکنیکی ماہرین دن رات اس پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اڈانی گروپ بدایوں سے ہردوئی تک 151.7 کلومیٹر، ہردوئی سے اناؤ تک 155.7 کلومیٹر اور اناؤ سے پریاگ راج تک 157 کلومیٹر کی تین سڑکوں پر کام کر رہا ہے، جسے آٹھ لین تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ جدید مشینوں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہنر مند تکنیکی ماہرین کے ساتھ ہنر مند انجینئروں کی ایک پوری ٹیم گنگا ایکسپریس وے کو ٹھوس شکل دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

واضح رہے کہ ڈیزائن، تعمیر، فنانس، آپریٹ اور ٹرانسفر (DBFOT) کی بنیاد پر بننے والا یہ ہندوستان کا سب سے طویل ایکسپریس وے ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت اڈانی گروپ اتر پردیش میں چھ لین والا ایکسپریس وے بنا رہا ہے جسے بعد میں آٹھ لین تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کی رعایتی مدت 30 سال ہوگی۔

اڈانی گروپ ملک کی نو ریاستوں میں بنا رہا ہے سڑکیں 

اڈانی گروپ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ’’ہندوستان کے سب سے طویل گنگا ایکسپریس وے کی تعمیر کا یہ کام ملک کے لیے پیچیدہ، عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے انتظام میں اڈانی گروپ کی صلاحیت اور منصوبوں پر عمل درآمد کی تیز رفتاری کا ثبوت بھی ہے۔‘‘ معلوم رہے کہ اس وقت اڈانی گروپ کے پاس 35 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے 13 ایسے پروجیکٹ ہیں جن کے تحت پانچ ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی سڑکیں بن رہی ہیں۔ اڈانی گروپ کے یہ پروجیکٹس چھتیس گڑھ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، کیرالہ، گجرات، مغربی بنگال، اڈیشہ اور اتر پردیش سمیت نو ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

4 minutes ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

1 hour ago

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

3 hours ago

Abhijit Deepke, founder of CJP: کس خاتون نے ابھجیت دیپکے کی پیشانی چومی؟ جذباتی ہو کر بولے، میرا نیا خاندان

ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…

3 hours ago