نئی دہلی: کانگریس لیڈراورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کوآمدنی سے زیادہ اثاثوں کے الزامات سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کومنسوخ کردیا ہے، جس میں سی بی آئی اورای ڈی کوراہل گاندھی کے خلاف درج شکایت کی تحقیقات کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے معاملے کوازسرنوسے غورکے لیے الہ آباد ہائی کورٹ بھیج دیا ہے۔ ہائی کورٹ کواب شکایت پر سماعت کے دوران اس بات پربھی غورکرنا ہوگا کہ درخواست قانونی طورپرقابل سماعت ہے یا نہیں۔
یہ معاملہ کرناٹک کے بی جے پی کارکن ایس وگنیش شیشیرکی شکایت سے متعلق ہے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ راہل گاندھی کے پاس ان کی معلوم ذرائع آمدنی سے زیادہ اثاثے ہیں۔ اسی شکایت کی بنیاد پرالہ آباد ہائی کورٹ نے سی بی آئی اورای ڈی کوالزامات کی تحقیقات کرنے اورمعاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کرنے کوکہا تھا۔ راہل گاندھی نے ہائی کورٹ کے اس حکم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟
بدھ کوسپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران شکایت کنندہ وگنیش شیشیرخود عدالت میں موجود تھے۔ ان کی ذاتی طورپرپیشی کے سبب سپریم کورٹ نے کارروائی کی آڈیواورویڈیوبند کردی اورسماعت کومیوٹ کر دیا۔ راہل گاندھی کی جانب سے ہائی کورٹ کے احکامات کوچیلنج کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اب الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کومنسوخ کرتے ہوئے معاملہ واپس بھیج دیا ہے، تاکہ ہائی کورٹ تمام پہلوؤں پرازسرنوسے غورکرسکے۔ اس میں یہ سوال بھی شامل ہوگا کہ شکایت کنندہ کی جانب سے دائردرخواست قانونی طورپرسماعت کے قابل ہے یا نہیں۔
ہائی کورٹ نے سی بی آئی اورای ڈی کوکیا ہدایات دی تھیں؟
دراصل کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس معاملے میں 12 مئی 2026 کوہائی کورٹ کی لکھنؤبینچ نے سی بی آئی اورای ڈی کوشکایت میں لگائے گئے الزامات کی قانون کے مطابق تصدیق کرنے کے لئے کہا تھا۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اگردرخواست گزارکی شکایت تحقیقاتی ایجنسیوں کوموصول ہوئی ہے تواس میں لگائے گئے الزامات کی قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ سی بی آئی یا ای ڈی قانون کے تحت مناسب کارروائی کرسکتی ہیں۔
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں دی تھی چیلنج
اس کے بعد ہائی کورٹ نے تحقیقاتی ایجنسیوں سے معاملے میں کی گئی کارروائی اورتحقیقات کی پیش رفت کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔ 20 جولائی کوسماعت کے دوران ہائی کورٹ نے سی بی آئی کے جواب پرعدم اطمینان ظاہرکیا تھا اورایجنسی سے تحقیقات کی صورتحال واضح کرنے کوکہا تھا۔ راہل گاندھی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ان احکامات کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ان کی درخواست میں ہائی کورٹ کی جانب سے جاری احکامات اور شکایت پرآگے بڑھنے کے طریقہ کارپرسوال اٹھائے گئے تھے۔ درخواست میں یہ مسئلہ بھی اٹھایا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کواس طرح کی درخواست دائر کرنے کا قانونی حق حاصل ہے یا نہیں اورکیا اس کی درخواست سماعت کے قابل ہے؟ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے 17 اگست کوعبوری حکم دیتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ میں جاری کارروائی پرروک لگانے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے سی بی آئی، ای ڈی یا کسی دوسری ایجنسی کوہائی کورٹ میں تحقیقات سے متعلق کوئی رپورٹ داخل کرنے سے بھی روک دیا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا حکم منسوخ کرکے معاملہ واپس بھیج دیا ہے۔ ہائی کورٹ اس معاملے پرازسرنوسے غورکرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…
دہلی ہائی کورٹ نے 30 ستمبر کو عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی…
ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…
اس شلوک کے مطابق صرف مادی آسائشوں سے زندگی کی حقیقی ترقی ممکن نہیں ہے۔…
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ…
25 نومبر کو دہلی این سی آر میں آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان…