قومی

Bharat Literature Festival: بھارت لٹریچر فیسٹیول میں اپنے خیالات پیش کریں گے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے، خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گی یہ شخصیات

Bharat Literature Festival 2025 Season 4: بھارت لٹریچرفیسٹیول (بی ایل ایف) کا چوتھا سیزن بدھ، 26 مارچ کو دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاوس میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں ملک کی مشہورگلوکارہ مالنی اوستھی، رائٹراور موٹیویشنل اسپیکر شیو کھیڑا، شاعراوریوٹیوبرنایاب مدھا اور سپریم کورٹ کی سینئرایڈوکیٹ سونیا ماتھرسمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اپیندر رائے کا سیشن

یہاں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اورایڈیٹر-اِن-چیف اپیندر رائے ‘Women of the New Era’ (نئے دورکی خواتین) کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ ان کی تقریر خواتین کو بااختیاربنانے اور خواتین کی جدوجہد پرمبنی ہوگی۔ ان کے سیشن کا عنوان ‘Her Story, Her Strength’ رکھا گیا ہے اور یہ پروگرام خواتین کو با اختیاربنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔

سیشن کے دوران سی ایم ڈی اپیندر رائے ان خواتین کے بارے میں بات کریں گے، جنہوں نے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے مختلف رکاوٹوں کو پارکیا ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور بھارت لٹریچرفیسٹیول کے ذریعہ کیا جائے گا۔

مالنی اوستھی کی گلوکاری اور ثقافت کا سنگم

بھارت لٹریچر فیسٹیول کے دوران موسیقی کی دھن بھی لوگوں کو مسحور کرے گی۔ معروف مصنفہ اورگلوکارہ مالنی اوستھی جنہیں ‘دی کوئین آف فوک’ کہا جاتا ہے، اس پروگرام میں اپنی گلوکاری کے ذریعہ بھارتیہ لوک سنگیت کی خوبصورتی کو اجاگرکریں گی۔ ان کے گانوں کی جڑیں ہندوستانی ثقافت میں گہری ہیں اوروہ اپنی آوازکے جادوسے سامعین کو مسحورکرنے کے لئے تیارہیں۔

امی گناترا مہا بھارت-رامائن پرکریں گی گفتگو
گجرات کی ایک نوجوان مصنفہ امی گناترا، جنہیں مہابھارت اوررامائن کے بارے میں گہرا علم ہے، بھی بھارت لٹریچرفیسٹیول میں شرکت کریں گی۔ ان کے علاوہ سینئرمصنف اورموٹیویشنل اسپیکر شیوکھیڑا، شاعراوریوٹیوبر نایاب مدھا (مسکارو) اورسپریم کورٹ کی سینئروکیل سونیا ماتھربھی اس ادبی میلے میں شرکت کریں گی۔

 

1948 چل رہا ہے مرانڈا ہاوس گرلس کالج

اس سال بھارت لٹریچرفیسٹیول کا چوتھا سیزن دہلی یونیورسٹی کے اہم گرلس کالج مرانڈا ہاوس میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کی قیام 1948 میں ہوا تھا۔ یہ گرلس کالج اپنی اعلیٰ معیاری تعلیم اورثقافتی سرگرمیوں کے لئے مشہور ہے۔ تقریب میں شرکت کے لئے رجسٹریشن اب بھی یہاں کیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

مودی حکومت کے وقف قانون کے خلاف مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں رکھی یہ سات اہم دلیلیں، یہاں جانئے تفصیل

سپریم کورٹ میں وقف قانون کو چیلنج دینے والی 70 سے زائد عرضیوں پرسماعت ہوئی۔…

5 minutes ago

India became the first market in the world to recover from Trump’s tariff: بھارت ٹرمپ کے محصولات سے ابھرنے والادنیا کا پہلا مارکیٹ بن گیا

رپورٹ کے مطابق 1.4 بلین سے زیادہ کی آبادی اور بڑے گھریلو سرمایہ کاروں کے…

20 minutes ago

Rail sector revenue to grow 5% in FY26: مالی سال 2026 میں 5 فیصد بڑھے گی ریل سیکٹر کی آمدنی، ویگن بنانے والے فرموں کو ہوگا فائدہ

Icra میں کارپوریٹ ریٹنگز کے نائب صدر اور شریک گروپ کے سربراہ سپریو بنرجی نے…

25 minutes ago

Swiggy Signs Deal With Labour Ministry: سوئگی نے وزارت محنت کے ساتھ کیا معاہدہ، لاکھوں ملازمتیں پیدا کرنے کی کوشش

یہ تعاون ٹکنالوجی کو روزگار کی خدمات کے ساتھ مربوط کرنے کی طرف ایک اہم…

37 minutes ago

EAM Jaishankar inaugurates smart classes: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گجرات کے گاؤں میں اسمارٹ کلاسز کا کیا افتتاح

اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے طلباء کے لیے اس کے مواقعوں…

49 minutes ago