Bharat Express DD Free Dish

India Wins Gold in Asian Games 2023: بھارت نے 41 سال بعد گھڑ سواری میں جیتا طلائی تمغہ، ایشین گیمز میں تمغہ جیت کر رقم کی تاریخ

ڈریسیج ایونٹ کے فائنل میں ہندوستان کے گھڑ سواروں انوش، سدیپتی، دیویاکرتی اور ہردے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے 209.205 پوائنٹس بنائے۔ دیویاکرتی کو 68.176 پوائنٹس، ہردے کو 69.941 پوائنٹس اور انوش کو 71.088 پوائنٹس ملے۔

بھارت نے 41 سال بعد گھڑ سواری میں جیتا طلائی تمغہ

India Wins Gold in Asian Games 2023: ایشین گیمز 2023 کے تیسرے روز بھی بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی جاری رہی۔ ہندوستان نے تیسرے دن اپنا تیسرا طلائی تمغہ جیتا۔ ہندوستان کی گھڑ سواری ٹیم نے 41 سال بعد گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ ہندوستانی گھڑ سواروں سدیپتی ہجیلا، دیویاکرتی سنگھ، انوش اگروال اور ہردے چھیڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔

 

ہندوستانی ٹیم چین سے 4.5 پوائنٹس آگے رہی

ہندوستان نے گھڑ سواری کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ ڈریسیج ایونٹ کے فائنل میں ہندوستان کے گھڑ سواروں انوش، سدیپتی، دیویاکرتی اور ہردے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے 209.205 پوائنٹس بنائے۔ دیویاکرتی کو 68.176 پوائنٹس، ہردے کو 69.941 پوائنٹس اور انوش کو 71.088 پوائنٹس ملے۔ ہندوستانی ٹیم چین سے 4.5 پوائنٹس آگے رہی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read