اسپورٹس

Asia Cup 2023: سری لنکا کی جیت کا سلسلہ ٹوٹا، دلچسپ مقابلے میں ہندوستان نے 41 رنوں سے ہرایا، فائنل میں پہنچ گئی ٹیم انڈیا

ایشیا کپ 2023 کے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی جیت کے رتھ کو جاری رکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سپر-4 میں شاندار 41 رنوں سے جیت حاصل کرتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس میچ میں 213 رنوں کے اسکور پر سمٹ گئی تھی۔ اس کے بعد ہدف کا پیچھا کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم 41.3 اووروں میں 172 رن بناکر سمٹ گئی۔ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے گیند بازی میں ایک بار پھر سے کلدیپ یادو کاکمال دیکھنے کو ملا، جنہوں ںے 4 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں رویندر جڈیجہ اور جسپریت بمراہ نے بھی 2-2 وکٹ اپنے نام کئے۔ اس مقابلے میں ہارکے ساتھ سری لنکا کی ونڈے میں چلی آرہی مسلسل 13 میچوں کی جیت کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔

سری لنکا کو پہلے 10 اووروں میں لگے 3 بڑے جھٹکے

سری لنکا کی ٹیم جب اس مقابلے میں ہدف کا پیچھا کرنے اتری تو ان کی شروعات بالکل بھی اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا 7 کے اسکورپرپتھم نسانکا کے طور پر لگا جو جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد 25 رن کے اسکور 25 کے اسکور پر ٹیم نے اپنا دوسرا وکٹ کسل مینڈس کے طور پر گنوا دیا۔ محمد سراج نے سری لنکائی ٹیم کو اس مقابلے میں تیسرا جھٹکا 25 رن کے ہی اسکور پر دمتھ کرونا رتنے کے طور پر دیا۔ پہلے 10 اووروں کا کھیل ختم ہونے کے بعد سری لنکائی ٹیم کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 39 رن تھا۔

سری لنکا نے 99 رنوں کے اسکور تک گنوا دیئے اپنے 6 وکٹ
اس مقابلے میں شروعاتی تین وکٹ جلدی گنوانے کے بعد سمرا وکرما اور اسلنکا نے سری لنکا کی اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 43 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ اس خطرناک ہوتی ہوئی جوڑی کو کلدیپ یادو نے اس وقت توڑا جب سمروکرما ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ آوٹ ہوگئے۔ سری لنکا نے 68 کے اسکور پر اپنا چوتھا وکٹ گنوایا۔ ہندوستانی ٹیم نے اس کے بعد سری لنکا کا پانچواں وکٹ بھی جلد حاصل کرتے ہوئے چرتھ اسلنکا کو پویلین بھیجا، جن کا وکٹ بھی کلدیپ یادو نے حاصل کیا۔ 99 رنوں کے اسکور پر سری لنکا کو چھٹا وکٹ کپتان دسن شناکا کے طور پر لگا اور یہاں سے ان کے لئے میچ میں واپسی کرنا کافی مشکل ہوگیا تھا
ہندوستان کی اننگ میں دنیتھا ویلّاگے کی اسپن کا نظرآیا کمال
اس مقابلے میں اگر ٹیم انڈیا کی بلے بازی کارکردگی سے متعلق بات کی جائے تو اس میں کپتان روہت شرما کے بلے سے شاندار نصف سنچری اننگ دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ ٹیم کی طرف سے دوسرا سب سے زیادہ اسکور کے ایل راہل نے بنایا، جنہوں نے 39 رن بنائے۔ اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم کے اسپنروں کمال بھی دیکھنے کو ملا، جنہوں نے ہندوستانی ٹیم کے سبھی 10 وکٹ حاصل ہوئے۔ اس میں 20 سال کے اسپن گیند باز دنیتھا ویلّاگے نے 5 وکٹ اپنے نام کئے۔ دنیتھا ویلّاگے نے بلے بازی میں بھی کمال دکھایا۔ انہوں نے 42 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

5 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

38 minutes ago