بین الاقوامی

Israeli Supreme Court begins hearing of case challenging judicial reform: اسرائیلی سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کو چیلنج کرنے والے کیس کی سماعت شروع کی، عدلیہ اور حکومت کے درمیان تناؤ میں اضافہ

یروشلم: اسرائیل کی سپریم کورٹ نے منگل کے روز ملک کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے متنازعہ عدالتی اصلاحات کے قانون کی قانونی حیثیت کو دیکھنے کے لیے اس سے متعلق پہلے مقدمے کی سماعت شروع کی۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی عدلیہ اور انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے جس نے ملک کو آئینی بحران کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔ اس معاملے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے تمام 15 جج اس قانون کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے۔

تین ججوں پر مشتمل ہوتا ہے باقاعدہ پینل

باقاعدہ پینل تین ججوں پر مشتمل ہوتا ہے، حالانکہ بعض اوقات پینل کو بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔ فیصلہ ہفتوں یا مہینوں تک متوقع نہیں ہے، لیکن سماعت عدالت کی ہدایت کی نشاندہی کر سکتی ہے۔ یہ قانون جولائی میں پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔ یہ قانون ‘غیر منصفانہ’ سمجھے جانے والے حکومتی فیصلوں کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت کا اختیار چھیننے کی بات کرتا ہے۔ یہ قانون نیتن یاہو حکومت کے حکمران اتحاد کو مزید اختیارات دینے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔

عدالت کے پاس قانون پر نظرثانی کا حق نہں: لیون

بتا دیں کہ اس سے قبل پیر کے روز ہزاروں اسرائیلی مظاہرین قومی پرچم اٹھائے سپریم کورٹ کے قریب جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اسرائیل کے وزیر انصاف یاریو لیون نے منگل کی سماعت سے پہلے کہا کہ عدالت کے پاس قانون پر نظرثانی کا “کوئی اختیار نہیں” ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ جمہوریت اور کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کی حیثیت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔‘‘ لیون نے زور دیا کہ قانون سازی پر حتمی رائے عوام کے ذریعے منتخب ہونے والے قانون سازوں کو ہونی چاہیے۔

وہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کا یہ منصوبہ اسرائیلی جمہوریت کے لیے ایک سنگین خطرے کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ اقتدار نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ میں مرکوز کر دے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

24 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

28 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

47 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago