اسپورٹس

ICC Rankings: ٹسٹ رینکنگ میں یشسوی جیسوال نے لگائی لمبی چھلانگ، اشون کو بھی ہوا بڑا فائدہ

Ravichandran Ashwin Ranking: یشسوی جیسوال نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان راج کوٹ میں کھیلے گئے مقابلے میں شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔ یشسوی جیسوال کو اس کا فائدہ بھی ملا ہے۔ انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹسٹ بلے بازی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی روی چندرن اشون کو بھی رینکنگ میں فائدہ ملا ہے۔ وہ گیند بازی رینکنگ میں دوسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی نے حال ہی میں تازہ ترین رینکنگ جاری کی ہے۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے۔ اس میں یشسوی جیسوال فی الحال سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں ٹاپ پر ہیں۔ یشسوی جیسوال نے مسلسل دو مقابلوں میں ڈبل سنچری لگائی ہے۔ انہوں نے گزشتہ تین میچوں میں 545 رن بنائے ہیں۔ یشسوی جیسوال نے اس دوران 50 چوکے اور 22 چھکے لگائے ہیں۔ یشسوی جیسوال کو اس کا رینکنگ میں فائدہ ملا ہے۔ انہوں نے 14 مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ یشسوی جیسوال 15ویں مقام پرآگئے ہیں۔

ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کو بلے بازی رینکنگ میں فائدہ ملا ہے۔ وہ ٹسٹ بلے بازی رینکنگ میں 12ویں مقام پرآگئے ہیں۔ اس سے پہلے 13ویں مقام پر تھے۔ فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف کین ولیمسن اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں جسپریت بمراہ اور آراشون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جسپریت بمراہ نے تین میچوں میں 17 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اشون نے تین میچوں میں 11 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ بمراہ ٹسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پرہیں۔ وہیں اشون دوسرے نمبر پر ہیں۔ اشون نے ایک مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو رباڈا کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ رویندر جڈیجہ کو ٹسٹ بلے بازی رینکنگ میں تین مقام کا فائدہ فائدہ ہوا ہے۔ وہ چھٹے نمبرپرآگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

15 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago