اسپورٹس

Hasan Ali PAK vs AUS Test Match: پاکستان کے حسن علی کے ڈانس مووز پر شائقین نے اسٹیڈیم میں کیارقص ، ویڈیو سوشل میڈیا پر  ہوا وائرل

Hasan Ali PAK vs AUS Test Match: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں اب تک کئی شاندار پرفارمنس ہو چکی ہے۔ میچ کے تیسرے روز میدان میں دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا۔ پاکستانی کھلاڑی حسن علی ڈانس کرتے نظر آئے۔ یہی نہیں اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی ان کے ساتھ ڈانس میں ان کا ساتھ دیا ۔ مکمل واقعہ کی ویڈیو پہلی ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تیسرے دن کے کھیل کے دوران حسن علی باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے اور انہوں نے کچھ ڈانس موو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے پیچھے موجوداسٹیڈیم میں موجود شائقین  کو کوئی ہچکچاہٹ نہ ہوئی اور وہ بھی پاکستانی کرکٹر کے ساتھ ڈانس میں شامل ہوگئے۔ حسن علی نے کچھ اسٹیپ کیں جنہیں اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی  دہرایا اور اس کے آخر میں انہوں نے شائقین  کی کوشش کو سراہا۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی میں دھند کا کہر، سڑک حادثات میں 16 ہلاک، 30 زخمی، 17 پروازیں منسوخ،40 سے زائد ٹرینیں تاخیر سے روانہ

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ 50 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 176 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چوکے لگائے۔ مچل مارش شاندار اننگز کے بعد سنچری بنانے سے محروم رہے۔ انہوں نے 130 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 96 رنز بنائے۔ انہوں نے 13 چوکے لگائے۔ ایلکس کیری 16 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ‘فننگ’ نام کے دہشت گرد گروپ نے بھیجا تھا ای میل، جانئے پوری تفصیل

میلبورن میں پہلی اننگز میں 318 رنز کے جواب میں پاکستان کو 264 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد میزبان ٹیم 16-4 سے پیچھے تھی۔ لیکن مارش اور اسمتھ نے 153 رنز کی میچ بچانے والی شراکت قائم کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

2 hours ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

2 hours ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

4 hours ago