قومی

Bomb scare at Mangaluru airport: منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ‘فننگ’ نام کے دہشت گرد گروپ نے بھیجا تھا ای میل، جانئے پوری تفصیل

منگلورو: منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے (Mangaluru International Airport) کے حکام نے ایک ہوائی جہاز میں دھماکہ خیز مواد موجود ہونے کا دعویٰ کرنے والا ایک ای میل موصول ہونے کے بعد ہوائی اڈے پر سیکورٹی چیک کیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ دہشت گرد گروپ ہونے کا دعویٰ کرنے والے ‘فننگ’ نام کے ایک سینڈر نے منگلورو سمیت ملک کے کئی ہوائی اڈوں کو منگل کی رات کو اسی طرح کے ای میل بھیجے تھے۔

ای میل میں لکھا ہے، “آپ کے ایک طیارے میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔ آپ کے ہوائی اڈے پر بھی دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔ دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا ہے اور چند گھنٹوں میں پھٹ جائے گا۔ میں تم سب کو مار ڈالوں گا۔ ہم ایک دہشت گرد گروپ ہیں جس کا نام ‘فننگ’ ہے۔” ہوائی اڈے کے حکام نے بدھ کی صبح 11.20 بجے ای میل کو دیکھا اور فوری طور پر سٹی پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس نے ایئرپورٹ کی تفصیلی تلاشی لی۔

سٹی پولیس کمشنر انوپم اگروال نے کہا کہ اضافی چیک پوسٹیں قائم کر کے ہوائی اڈے کے باہر سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بم کا پتہ لگانے اور ناکارہ بنانے والے دستے نے سیکیورٹی چیک کیا۔ باجپے پولیس انسپکٹر نے ہوائی اڈے کے حکام کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ مقامی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد باجپے پولیس نے اڈانی ہوائی اڈے کے حکام کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 507 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

31 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago