Bharat Express DD Free Dish

FIFA World Cup 2026: ارجنٹینا مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل میں، انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست

دوسری جانب انگلینڈ کا 1966 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔ گزشتہ تین ورلڈ کپ میں یہ اس کا تیسرا سیمی فائنل تھا، 1990، 2018 اور اب 2026 میں بھی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بھی ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نئی دہلی : دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ میں ایک وقت ارجنٹینا 0-1 سے پیچھے تھا، لیکن آخری لمحات میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نے نہ صرف برابری کی بلکہ اسٹاپیج ٹائم میں فیصلہ کن گول کر کے فتح اپنے نام کر لی۔انگلینڈ نے میچ کے 55ویں منٹ میں برتری حاصل کی، جب گورڈن نے مورگن راجرز کے شاندار کراس پر گول اسکور کیا۔ اس کے بعد ارجنٹینا نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 85ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز نے باکس کے باہر سے طاقتور شاٹ کے ذریعے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔میچ جب اضافی وقت میں داخل ہوا تو 90+2 ویں منٹ میں لاؤتارو مارٹینیز نے ہیڈر کے ذریعے شاندار گول کر کے ارجنٹینا کو 2-1 کی فیصلہ کن برتری دلائی اور ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا دیا۔

یہ ارجنٹینا کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے تمام چھ سیمی فائنلز میں فتح حاصل کی ہے۔ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اب 20 جولائی کو نیویارک-نیو جرسی میں ہونے والے فائنل میں اسپین کا سامنا کرے گا۔اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کھیلنے والی چھٹی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اٹلی (1934، 1938)، برازیل (1958، 1962)، ارجنٹینا (1986، 1990)، برازیل (1994، 1998) اور فرانس (2018، 2022) یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کا 1966 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔ گزشتہ تین ورلڈ کپ میں یہ اس کا تیسرا سیمی فائنل تھا، 1990، 2018 اور اب 2026 میں بھی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بھی ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ میسی ٹورنامنٹ میں آٹھ گول کے ساتھ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔ 39 سال اور 21 دن کی عمر میں وہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والے تاریخ کے معمر ترین آؤٹ فیلڈ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 1958 کے ورلڈ کپ میں قائم فرٹز والٹر اور گنار گرین کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read