ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز اور آر سی بی کے دھماکہ خیز بلے باز وراٹ کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی وامیکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اب بلے کی سوینگ سے لطف اندوز ہونے لگی ہے۔ وراٹ کوہلی کے مطابق ان کی بیٹی وامیکا نے اب بلے کو گھومانے سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا ہے۔ آر سی بی کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مسٹر ناگس نے وراٹ کوہلی سے ان کے بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوچھا۔
کیا انہیں کرکٹ میں دلچسپی ہے، جس کے جواب میں وراٹ کوہلی نے کہا کہ میری بیٹی اب ہاتھ میں بیٹ پکڑ کر اس کی سوئنگ سے لطف اندوز ہوتی ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ آخر میں یہ ان کی پسند ہوگی ۔
وراٹ کوہلی نے یہ بات سنیل چھتری کی ریٹائرمنٹ پر کہی تھی
بھارت کے اسٹار فٹبالر سنیل چھتری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔جس کے بعد کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی نے ان کے اس فیصلے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ اسٹرائیکر کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے لکھا، ’’میرے بھائی ہمیں آپ پر فخر ہے‘‘۔
سنیل چھتری نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر
یہ بھی پڑھیں: اکھلیش یادو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے راہل گاندھی کے لیے کھل کر بات کیوں نہیں کر پا رہے ہیں؟جائنےآخر ایس پی کیوں ہے خاموش ؟
سنیل چھتری نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر 19 سال تک بلیو ٹائیگرز کی نمائندگی کرنے والے شاندار کیریئر کے بعد ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو الوداع کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ 39 سالہ اسٹرائیکر ملک کے اب تک کے بہترین فٹ بالرز میں سے ایک ہیں۔ وہ ملک کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک متاثر کن شخصیت رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے لیے 145 میچوں میں 94 گول کیے جو کہ ملک کے لیے دیگر کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس فہرست میں سابق بھارتی کپتان بائیچنگ بھوٹیا 42 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہندوستانی کپتان دنیا بھر کے ایکٹیو فٹ بال کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے تیسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…